BJP Leader on J&K Statehood: 'انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہیے'

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 9:31 PM IST

بی جے پی لیڈر شوکت حسین کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر منتخب عوامی حکومت ناگزیر ہے، تاہم ان کے مطابق ’’جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال BJP Leader on J&K Statehood کیا جانا چاہیے۔‘‘

’’جموں کشمیر میں منتخب عوامی سرکار کا ہونا انتہائی ضروری ہے، عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے، جموں کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے تھا لیکن سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مرکزی سرکار کو یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات J&K Assembly Election سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہیے۔‘‘

ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر South Kashmir سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر شوکت حسین نے BJP Leader on J&K Statehood ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

بی جے پی لیڈر شوکت حسین کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

شوکت حسین نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہونے کے لئے منتخب عوامی سرکار کا ہونا ناگزیر ہے۔ اور جموں و کشمیر میں اگر انتخابات سے قبل ہی ریاستی درجہ بحال کیا جائے تو وہ زیادہ مناسب ہوگا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’بہتر اور مناسب ہے کہ جموں کشمیر میں عوامی حکومت کے قیام (اسمبلی انتخابات) سے قبل ریاستی درجہ بحال BJP Leader on J&K Statehood کیا جائے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنا غیر مناسب تھا، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی تائید میں کہا: ’’ایسا مرکزی سرکار نے یہاں کی سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث کیا گیا۔‘‘

جموں کے بعض سیاسی رہنمائوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جموں کو ایک الگ ریاست کا درجہ دیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں Demand for Jammu to be Declared Separate State۔‘‘

حسین کے مطابق، ’’جموں کے سیاسی رہنما لوگوں کو بھٹکانے میں لگے ہوئے ہیں۔ جموں کے لوگوں میں یہ شوشہ پھیلایا جارہا ہے کہ کشمیریوں نے انہیں دھوکہ دیا ہے، جبکہ سچ تو یہ ہے کہ یہاں کی سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دونوں خطوں کے لوگوں کو شکار ہونا پڑا۔‘‘

مزید پڑھیں: Ashok Koul On JK Statehood:حالات ٹھیک ہونے کےبعد ہی جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دیا جائے گا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہماری حکومت کا یہ منشور ہے کہ کشمیر سے کنیاکماری تک یکساں طریقے سے ترقی ہو۔‘‘

شوکت حسین کا کہنا ہے کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ہر طبقے اور ہر مذہب کی ایک اچھی نمائندگی ہو جو لوگوں کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.