ETV Bharat / state

Road Accident in Sinthan Top کوکرناگ سڑک حادثہ میں سرینگر کے میاں بیوی زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 10:46 PM IST

سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ کوکرناگ میں پیر کے روز ایک نجی گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

husband-wife-from-srinagar-injured-in-road-accident-in-sinthan-top-anantnag
کوکرناگ سڑک حادثہ میں سرینگر کے میاں بیوی زخمی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران سرینگر سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

بتایا جا رہا یے کہ حادثہ سنتھن ٹاپ پر اس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر Jk01AT 5249 ،کشتواڑ سے کوکرناگ کی طرف آرہی تھی، جو اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور گاڑی میں سوار میاں بیوی کو زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج و معالجہ کے بعد حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کی شناختسرینگر کے شالٹنگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے منیر احمد ملک ولد حفیظ اللہ ملک اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر آسیہ تبسم کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔


مزید پڑھیں:Train Accidents متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں پیش آئے خطرناک بڑے ٹرین حادثات

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، وہیں 5 ہزار 565 افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے۔ ان حادثات میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.