G A Mir on Azad: غلام نبی آزاد موقع پرست سیاستداں: جی اے میر

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 6:14 PM IST

آزاد موقع پرست سیاستدان: کانگریس لیڈر

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر نے غلام نبی آزاد پر تنقید کرتے ہوئے انہیں موقع پرست سیاسی رہنما قرار دیا۔Mir calls Azad Opportunist Leader

اننت ناگ: جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق صدر غلام احمد میر نے غلام نبی آزاد کو موقع پرست سیاسی لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی۔ G A Mir on Ghulam Nabi Azad میر نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے والے سیاسی رہنما غلام نبی آزاد کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'غلام نبی آزاد جیسے مفاد پرست عناصر نے کانگریس کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

غلام احمد میر نے مزید کہا کہ 'آزاد نے جموں و کشمیر کی قیادت ملنے پر جموں و کشمیر کو ’چھوٹی جگہ‘ قرار دیا تھا تاہم اب وہ یہیں اسی چھوٹی یونین ٹیریٹری میں اپنی پارٹی بنا رہے ہیں۔ میر نے آزاد کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ دو برسوں سے آزاد کے رویے میں تبدیلی آئی جس کا ثبوت بارہا انہوں نے ریلیز اور کنونشنز کے دوران اپنی حرکات اور تقریر سے دیا۔‘‘Mir calls Azad Opportunist Leader

واضح رہے کہ تقریباً نصف صدی تک کانگریس کے ساتھ جڑے رہنے والے سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے گزشتہ ہفتے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ اور نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کرکے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی۔ Azad’s Resignation jolts Congress

یہ بھی پڑھیں: Congress Rebel Leader Taj Mohiuddin Interview کانگریس میں گھٹن ہورہی تھی اسی لیے استعفیٰ دیا: تاج محی الدین

آج دوپہر کو سابق وزیر اور جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے سابق صدر پیرزادہ محمد سعید نے کئی دیگر ساتھیوں کے ساتھ غلام نبی آزاد کی پارٹی، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کو خیرباد کہا۔ Pirzada Syed Resigns from Congress کانگریس کے سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید کے ہمراہ سرینگر کے صدر غنی خان نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیں: Pirzada Saeed Quits Congress: کانگریس کو ایک اور جھٹکا، پیرزادہ سعید بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.