ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: پہلگام میں یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 3:59 PM IST

دو سال کے طویل عرصہ کے بعد آج سے باضابطہ طور امرناتھ یاترا شروع ہوگئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے نن ونن بیس کیمپ پہلگام سے 2750 یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر امرناتھ گپھا کی طرف روانہ کیا۔ Amarnath Yatra 2022 Begins

first-batch-of-amarnath-Yatries-get-warm-welcome-at-pahalgam
پہلگام میں یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال

پہلگام: وادی کشمیر مذہبی ہم آہنگی آپسی بھائی چارے کا گہوارہ رہی ہے۔ اس کی اور ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب بدھ کے روز پہلگام میں امرناتھ یاتریوں پر پھول برسا کر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ بدھ کے روز جوں ہی امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام کے نن ونن پہلگام بیس کیمپ پہنچا تو وہاں پر موجود اسکولی بچوں، تجارت اور ہوٹل ایسوسی ایشن سے جڑے افراد، پولیس، میونسپلٹی پہلگام، محکمہ سیاحت و دیگر محکموں کے افسران و ملازمین نے یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان پر پھول برسائے۔ یاتری کافی خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

پہلگام میں یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال
اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم بلال احمد اور ہوٹل ایسوسی ایشن پہلگام کے صدر محمد ابراہیم رینہ بھی موجود تھے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ اس طرح کی پہل سے یہاں کی مذہبی آہنگی اور بھائی چارے کی عکاسی ہوتی ہے۔
وہیں یاترا کے انعقاد سے یہاں کی معیشت کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران سیاحت اور یاتریوں کے ساتھ کام کرنے والے مختلف طبقہ سے وابستہ افراد کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس لیے وہ بے صبری سے یاترا کے منتظر تھے تاکہ انہیں معاشی حالت کچھ حد تک سدھارنے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں:


وہیں ڈائریکٹر ٹورازم بلال احمد نے کہا کہ یہ صدیوں سے چلی آرہی روایت کو زندہ رکھنے کا ایک جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا کشمیر کی معیشیت کے لیے نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ Amarnath Yatra 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.