ETV Bharat / state

Seminar on Fish Farming اننت ناگ میں فش فارمنگ کیلئے یک روزہ سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 4:53 PM IST

بے روزگار نوجوانوں کو ماہیگری شعبہ کی جانب راغب کرنے کی غرض سے ڈیپارٹمنٹ آف فشریز کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے نمبل علاقہ میں یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں چیف ایگریکلچر آفیسر اعجاز حسین ڈار مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئے۔

department-of-fisheries-anantnag-held-one-day-seminar-on-fish-farming
اننت ناگ میں فش فارمنگ کیلئے یک روزہ سیمینار کا انعقاد

اننت ناگ میں فش فارمنگ کیلئے یک روزہ سیمینار کا انعقاد

اننت ناگ:ڈیپارٹمنٹ آف فشریز کی جانب سے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے نمبل علاقہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد نمبل فش فارم میں کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں اور نجی فش فارم ہولڈرز بشمول خواتین فش فارم ہولڈرز نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر کچھ پرائیویٹ فش فارمنگ ہولڈرز نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کاروبار جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے کتنا منافع بخش اور کامیاب ہے۔

انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے چلائی جاری اسکیمیں کا فائدہ اٹھا کر خود روزگار کما سکے اور دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کرے۔انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ انہیں سرکاری نوکریوں کے پیچھے دوڑنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کی جانب سے جو اسکیمیں مختص رکھی گئی ہے، وہ ان سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کاروبار کرنا نوکریوں سے زیادہ منافع بخش ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد صدیق نے مختصر گفتگو میں مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کارپ فش فارمنگ کی اسکیم پی ایم پیکج کے تحت سال 2004 سے 2005 کے دوران شروع کی گئی تھی۔ اور سال 2009 میں ٹراؤٹ فش فارمنگ RKVY کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں شروع کی گئی تھی جبکہ 2011 سے 2012 میں نیشنل مشن فار پروٹین سپلیمنٹ (MMPS) کے نام سے ایک اور اسکیم شروع کی گئی تھی تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں مچھلی کے کاربار کو فروغ دیا جا سکے۔"

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کے سیمینار کا مقصد یہ تھا کہ جتنی بھی اسکیمیں ہے، اس کو گراؤنڈ پر لاگو کیا جائے، اور لوگوں تک جانکاری پہنچائی جائے تاکہ وہ صحیح وقت پر ان اسکموں سے استفادہ حاصل کر سکے۔
وہیں چیف اگریکلچر آفیسر اعجاز حسین ڈار نے بھی کئی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا حال ہی میں ہالسٹک ڈیولپمنٹ آف اگریکلچر پروگرام جو کہ سٹیٹ لیول پروگرام ہے اس میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کو بھی رکھا گیا ہے، جس میں تقریباً پونے دو ارب روپئے خرچ کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ ٹیکنولوجکل انٹرونشن ہو، جس میں RACE جیسی اسکیم شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Fisherwomen Of Kashmir مچھلیاں فروخت کرنے والی "جمیلہ موسی" کی کہانی ان ہی کی زبانی


اس موقع پر چیف اگریکلچر افیسر اعجاز حسین ڈار نے کہا کہ ضلع اننت ناگ ون ڈسٹرک ون پروڈکٹ ٹراوٹ کے تحت ٹراوٹ ضلع منتخب کیا گیا ہے، کیونکہ یہاں کے آبی وسائل فش فارمنگ کے لئے مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر یہاں کئی ٹراوٹ فارمنگ یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فش فارمنگ کے لیے انتظامیہ کئی قدم اٹھا رہی ہے تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوان روزگار کے اہل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.