ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits Celebrate Birthday of Anant Bhagwan کشمیری پنڈتوں نے اننت بھگوان کا جنم دن منایا

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 7:25 PM IST

کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ کشمیر کے طول و عرض اور بیرون وادی سے بھی کشمیری پنڈت اننت بھگوان کے جنم دن کے موقع پر ہون میں شرکت کے لیے آتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے رہائش کا انتظام نہیں کیا جاتا۔ birthday of anant bhagwan celebrated in Anantnag

کشمیری پنڈتوں نے منایا اننت بھگوان کا جنم دن
کشمیری پنڈتوں نے منایا اننت بھگوان کا جنم دن

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے اِندر ناگ میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے انت چتر دھشی کے موقع پر اننت بھگوان کا جنم دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہون کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کشمیری پنڈتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اندر ناگ، اننت ناگ میں قائم تاریخی اننت بھگوان کے مندر میں رات بھر یگیہ کیا گیا جبکہ دن میں پُورنا کے بعد ہون اور پرشاد وترہ کا اہتمام کیا گیا۔ birthday of anant bhagwan Kashmiri Pandits Perform hawan

کشمیری پنڈتوں نے منایا اننت بھگوان کا جنم دن

پربھندک کمیٹی کی جانب سے شردھالوؤں کے لئے خاص لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مقامی مسلم اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ یکجہتی اور ملنساری کا اظہار کیا۔ Kashmiri Pandits Perform hawan in anantnag

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ ’’مقامی مسلمان ایسے دنوں کے موقع پر پیش پیش رہتے ہیں، اور وہ ایسے مواقع پر پنڈتوں کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرتے ہیں۔‘‘ کشمیری پنڈتوں نے انتظامات کے حوالہ سے میونسپل کونسل اننت ناگ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تاہم پنڈتوں نے ضلع و یوٹی انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔Kashmiri Hindu muslim unity

کشمیری پنڈتوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کے طول وارض اور بیرون وادی سے بھی کشمیری پنڈت اس ہَون میں شرکت کے لیے آتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے انکے لیے رہائش کا انتظام نہیں کیا جا تا۔ ‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’صدیوں سے آباد یہاں کے کشمیری پنڈت، جو نامساعد حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے، آج اپنی ہی جائیداد اور املاک میں نہیں جا سکتے کیونکہ ان املاک میں حفاظتی اہلکار تعینات ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: LG Manoj Sinha in Anantnag: ایل جی منوج سنہا نے مارٹنڈ سوریہ مندر میں پوجا پروگرام میں شرکت کی

کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ خصوصی پوجا پاٹ اور ہون میں انہوں نے وادی کشمیر میں امن لوٹنے کی دعائیں کی تاکہ وہ ماضی کی طرح اپنے آبائی وطن میں مسلم برادری کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اننت بھگوان کے جنم دن کے موقع پر خاص طور پر اسی مقصد سے ہَون کا اہتمام کیا گیا تھا جس دوران وادی میں امن و امان کی بحالی کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.