Demolition Operation in JK سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر کی 1 کنال اراضی کو دوبارہ بازیاب کیا گیا

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 10:56 PM IST

اراضی کو بازیاب کیا گیا

ڈی سی اننت ناگ کی ہدایت پر تحصیلدار کوکرناگ نے محکمہ مال کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تحصیل بھر میں چلائی گئی انہدامی کارروائی کے دوران 30 کنال چراگاہ اراضی کو دوبارہ بازیاب کر لیا گیاہے۔

اراضی کو بازیاب کیا گیا

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی اننت ناگ کی ہدایت پر تحصیلدار کوکرناگ نے محکمہ مال کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تحصیل بھر میں چلائی گئی انہدامی کارروائی کے دوران 30 کنال کاہچرائی اراضی کو دوبارہ بازیاب کر لیا۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طورپر آج ناگم کوکرناگ میں سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر کے ناجائز قبضے سے سروے نمبر 336 ے تحت 1 کنال کی اراضی بازیاب کرائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تحصیل کوکرناگ کی ریونیو انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے تحصیل میں اسٹیٹ لاینڈ کاہچرائی اور روشنی ایکٹ کی زمین کو واپس لینے کے لیے ہنگامی بنیاد پر کاروائی کر رہی ہے۔

حالانکہ یہاں یہ بات بھی عیاں ہے کہ شدید برفباری کے باوجود اسٹیٹ لاینڈ، کاہ چرائی اور روشنی ایکٹ کے تحت جن لوگوں نے ناجائز طریقے سے قبضہ کر کے رکھا ہے، انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو بازیاب کرنے میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Demand to Stop Demolition Operations in JK جموں و کشمیر میں انہدامی کاروائی پر روک لگانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.