ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 10:07 PM IST

ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ

آئی ایس ایل کی سابقہ چمپئن ٹیم بنگلورو ایف سی نے آرمی ریڈ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں 2-3 سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے آخری کوارٹر فائنل میں آرمی ریڈ اور بنگلورو ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آئی ایس ایل کی سابقہ چمپئن ٹیم بنگلورو ایف سی کو آرمی ریڈ کے خلاف غیر متوقع انداز سخت آزمائش سے دو چار ہونا پڑا۔ کھیل کے 9 ویں منٹ میں لالو مکیما نے پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے بنگلورو ایف سی کے خلاف آرمی ریڈ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
کھیل کے 20 ویں منٹ پر نورانگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر بنگلورو ایف سی کو ایک ایک کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس نصف کے اختتام پر میچ کا اسکور 1-1 رہا۔
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
بنگلورو ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں کھیل کا آغاز کیا اور 46 ویں منٹ پر لیون کے گول کی بدولت 1-2 گول کی سبقت حاصل کر لی۔ کھیل کے 74 ویں منٹ پر نامگول بھوئٹا نے شاندار گول کرکے بنگلورو ایف سی کو 2-3 کی سبقت دلائی۔ بنگلورو ایف سی کی جانب سے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ

یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کا گوکھلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ جمعرات کو


کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام سے ایک منٹ قبل 89 ویں منٹ پر بیپن نے گول کرکے آرمی ریڈ کے لیے میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی مگر اس کے لئے کافی دیر ہو چکی تھی۔ بنگلورو ایف سی نے 2-3 سے شکست دی بلکہ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں بھی شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

کوارٹر فائنل کے آخری میچ کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے بھی اختتام ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گیا۔

27 اور 29 ستمبر کو ڈورنڈ کپ 2021 کے دونوں سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کا ایف سی کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ ہوگا۔ انڈین سپر لیگ کی دو مشہور ٹیمیں بنگلورو ایف سی اور ایف سی گوا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.