ETV Bharat / sports

Odisha Train Accident ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے وریندر سہواگ

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 11:05 AM IST

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اڈیسہ کے بالاسور میں ہونے والے ٹرین حادثے میں مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے مرنے والوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی بات کی ہے۔ Virender Sehwag On Balasore Train Accident

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے وریندر سہواگ
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے وریندر سہواگ

نئی دہلی: اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ جمعہ کو دردناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں غم کا ماحول ہے۔ اس حادثے میں کئی بچوں کے سروں سے ان کے والدین کا سایہ اُٹھ گیا ہے اور وہ بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں خاندان ایسے ہیں جن کا روٹی کمانے والا یا دوسرے لفظوں میں خاندان کا خرچ چلانے والا اس حادثے کا شکار ہو گیا۔ ایسے میں کئی لوگ ان متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا نام بھی شامل ہے۔ وریندر سہواگ نے بالاسور میں ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ سہواگ نے ہلاک ہونے والوں کے بچوں کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔

  • This image will haunt us for a long time.

    In this hour of grief, the least I can do is to take care of education of children of those who lost their life in this tragic accident. I offer such children free education at Sehwag International School’s boarding facility 🙏🏼 pic.twitter.com/b9DAuWEoTy

    — Virender Sehwag (@virendersehwag) June 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'اس حادثے کی دردناک تصویر ہمیں طویل عرصے تک ستائے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں کم سے کم یہ کر سکتا ہوں کہ اس دردناک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے بچوں کی تعلیم کا خیال رکھوں۔ میں ایسے بچوں کو سہواگ انٹرنیشنل اسکول کی بورڈنگ سہولت میں مفت تعلیم کی پیشکش کرتا ہوں۔ اس کے ذریعے سہواگ نے متوفی کے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے ان تمام خواتین اور مردوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اس حادثے کے بعد بچاؤ کے کام میں سب سے آگے رہ کر تعاون کیا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے کے لیے میڈیکل ٹیم سے رابطہ کیا اور خون کا عطیہ دے کر اپنا فرض پورا کیا۔ وریندر سہواگ نے ایسے تمام لوگوں کو سلام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، بالاسور سے 293 مسافروں کو چنئی لایا گیا

اوڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 275 بتائی گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار ہے۔ حادثے کے باعث پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔ بتا دیں کہ اس حادثے میں تین ٹرینیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ سب سے پہلے کورومنڈیل ایکسپریس جمعہ کی شام تقریباً 7 بجے بالاسور کے بہنگا بازار اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کے ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی بنگلورو-ہاؤڑا ایکسپریس کورومنڈیل ایکسپریس کے پٹری سے اترے ہوئے ڈبوں سے ٹکرا گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.