ETV Bharat / sports

Suresh Raina Retires From All Forms of Cricket سریش رینا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 2:25 PM IST

Updated : Sep 6, 2022, 2:48 PM IST

سریش رینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا سے منسلک کسی بھی ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ رینا آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھ کر 10 ہونے کے باوجود وہ 2022 کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔ Suresh Raina retires from all formats of cricket

Suresh Raina retires from all formats of cricket
سریش رائنا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

نئی دہلی: مایہ ناز بلے بازوں میں سے ایک سریش رینا نے 15 اگست 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اپنے ساتھی کھلاڑی اور کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دونوں نے ایک ہی دن بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔ اگرچہ اس دوران دونوں کھلاڑی آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے، لیکن آئی پی ایل 2022 میں نظر انداز کیے جانے کے بعد، سریش رائنا نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے منسلک کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ Suresh Raina retires from all formats of cricket

رینا نے ٹویٹر پر کہاکہ "اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، مجھے بی سی سی آئی، اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز، مسٹر راجیو شکلا اور اپنے تمام پرستاروں کی حمایت اور میری صلاحیتوں پر یقین کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"

رینا نے اپنے 17 سال پر محیط کیریئر میں 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 5615 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 1605 رنز بنائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش رینا نے بی سی سی آئی اور اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) کے عہدیداروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی لیگز کھیلنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ وہ اس سفر کی شروعات روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز سے کرسکتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی سے این او سی ملنے کے بعد سریش رینا بیرون ملک کی مختلف لیگز میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ یوراج سنگھ ان سے پہلے غیر ملکی لیگز کھیل چکے ہیں اور وہ ملک میں منعقد ہونے والی لیگز میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ سریش رینا نے بتایا ہے کہ انہوں نے یو پی سی اے سے این او سی لیا ہے اور یہ معلومات بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی بھیج دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سریش رینا نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ 10 ستمبر سے شروع ہونے والی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا بھی حصہ بن سکتے ہیں۔ جس کے لیے وہ گزشتہ ایک ہفتے سے پریکٹس کر رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے 205 میچز کھیلنے والے سریش رینا نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان سے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹی 20 لیگز کے لیے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کی نئی T20 لیگ میں CSK کی پیرنٹ کمپنی انڈیا سیمنٹس کی طرف سے خریدی گئی ٹیم کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 6, 2022, 2:48 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.