IPL 2021: کولکاتا تیسری بار اور چنئی چوتھی بار چیمپئن بننے کے لیے آمنے سامنے

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 5:42 PM IST

IPL 2021: کولکتہ تیسری بار اور چنئی چوتھی بار چیمپئن بننے کے لیے آمنے سامنے

دو بار کے فاتح کولکاتا کے لیے یہ تیسرا فائنل ہے اور اس نے اپنے پچھلے دونوں فائنل جیتے ہیں، جبکہ چنئی کے لیے یہ نواں فائنل میچ ہوگا اور وہ تین بار فاتح رہا ہے۔

ایان مورگن کی قیادت والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل میں تیسری بار اور مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز چوتھی مرتبہ خطاب جیتنے کے مقصد سے جمعہ کے روز فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ چنئی کا 9واں فائنل ہے جبکہ کولکاتا کی ٹیم تیسری بار فائنل کھیلے گی اس سے قبل کولکاتا نے دو مرتبہ فائنل کھیلا اور دونوں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلے میں ٹاپ پر رہنے والی دہلی کیپٹلز کو شکست دی اور فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

چنئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو چار وکٹوں سے جبکہ کولکاتا نے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ جمعہ کے روز فائنل میں چنئی اور کولکاتا کے بیچ زبردست مقابلہ ہوگا۔

دو بار کے فاتح کولکاتا کے لیے یہ تیسرا فائنل ہے اور اس نے اپنے پچھلے دونوں فائنل جیتے ہیں، جبکہ چنئی کے لیے یہ نواں فائنل میچ ہوگا اور وہ تین بار فاتح رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل: کولکاتہ نے راجستھان کو 86 رن سے شکست دی

کولکتہ کے کپتان مورگن اور چنئی کے کپتان دھونی میدان میں کافی پرسکون رہتے ہیں لیکن کارکردگی کے لحاظ سے دونوں کپتانوں میں بہت فرق ہے۔

دھونی نے دہلی کے خلاف پہلے کوالیفائر میں صرف چھ گیندوں ناٹ آوٹ 18 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک ناممکن نظر آنے والی جیت دلائی جبکہ دوسرے کوالیفائر میں مورگن بغیر کوئی رن بنائے پویلین چلے گئے تھے لیکن راہل ترپاٹھی نے روی چندرن اشون کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر سیدھے چھکا لگاکر کے کے آر کو فائنل میں پہنچا یا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.