England vs Netherlands: انگلینڈ نے ایک ہی میچ میں ریکارڈز کی بارش کر دی

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 7:56 PM IST

England vs Netherlands

انگلینڈ نے جمعہ کو وی آر اے اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کے خلاف 50 اوورز میں 498 رنز کا ہمالیائی اسکور بنا کر یک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور درج کیا۔ ایون مورگن کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے یہ میچ 232 رنز سے جیت لیا۔ Highest ODI total

انگلینڈ نے نیدرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں یک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا لیا ہے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے اور اپنا ہی 4 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 2018 میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں 481 رنز بنائے۔ میچ کی بات کریں تو انگلینڈ نے یہ میچ 232 رنز سے جیتا تھا۔ England Create Many Records in A Match

سب سے بڑا اسکور Highest ODI Team Total: ایک سال بعد ون ڈے میچ کھیلنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے ایمسٹلوِن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نیدرلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے۔ یہ ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ انگلینڈ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انگلینڈ نے 4 سال قبل ناٹنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹوں پر 481 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں سب سے زیادہ چھکے بھی لگائے گئے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے بلے بازوں نے اس میچ میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے۔

سب سے زیادہ چھکے لگے: انگلینڈ کے بلے بازوں نے نیدر لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے۔ یہ ون ڈے میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ انگلینڈ نے اس معاملے میں اپنا ہی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو اس نے 2019 میں افغانستان کے خلاف مانچسٹر میں بنایا تھا۔ تب انگلش بلے بازوں نے کُل 25 چھکے لگائے تھے۔ اسی سال انگلینڈ نے سینٹ جارج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے کی ایک اننگز میں 24 چھکے لگائے تھے۔ Most Sixes in an ODI Inning

انگلینڈ کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری: اس میچ میں انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر نے بلے بازی سے نیدر لینڈ کے گیند بازوں میں تہلکہ مچا دیا۔ انہوں نے اپنی سنچری صرف 47 گیندوں میں مکمل کی۔ یہ انگلینڈ کی جانب سے دوسری تیز ترین ون ڈے سنچری ہے۔ پہلی تیز ترین سنچری بھی بٹلر کے نام ہی ہے، انہوں نے پاکستان کے خلاف 46 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ Fastest ODI Century for England

تیز ترین 150 رنز: بٹلر نے نہ صرف تیز ترین سنچری بنائی بلکہ دوسری تیز ترین 150 بھی بنائی۔ انہوں نے اپنے 150 رنز 65 گیندوں میں مکمل کیے۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے پاس ہے۔ بٹلر نے 70 گیندوں میں ناقابل شکست 162 رنز بنائے جو ان کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز ہے۔ Fastest 150 Runs in ODI Cricket History

ون ڈے کی دوسری تیز ترین ففٹی: نیدر لینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میں لیام لیونگسٹون نے بھی بلے سے دھوم مچائی اور ون ڈے تاریخ کی دوسری تیز ترین ففٹی مکمل کی۔ لیونگ اسٹون نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ اس معاملے میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی اے بی ڈی ویلیئرز کے نام ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں 16 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے تھے۔ Fastest Fifty in an One Day International Match

ایک اننگ میں تین بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں: اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے تین بلے باز فل سالٹ (122 رنز)، ڈیوڈ ملان (125 رنز) اور جوز بٹلر (162 رنز ناٹ آؤٹ) نے سنچریاں بنائیں۔ ایسا ون ڈے میں پہلی بار ہوا جب انگلینڈ کے تین بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے میں دو مرتبہ ایسا کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.