ETV Bharat / sitara

Sushmita Sen Confirms Break Up with Rohman Shawl: اداکارہ سشمیتا سین نے بوائے فرینڈر روہمن سے علیٰحدگی کی تصدیق کی

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 6:51 PM IST

مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ سشمیتا سینا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ Sushmita Sen Confirms Break Up with Rohman Shawl وہ اور روہمن اب ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے اور روہن کی سیلفی Sushmita shared a selfie with Rohman on Instagram شیئرکرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔

داکارہ سشمیتا سین نے بوائے فرینڈر روہمن سے علیحدگی کی تصدیق کی
داکارہ سشمیتا سین نے بوائے فرینڈر روہمن سے علیحدگی کی تصدیق کی

بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس نے بالآخر اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کے ختم ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اور روہمن نے اب علیٰحدہ راستہ اختیار Sushmita Sen Confirms Break Up کر لیا ہے۔

گزشتہ کچھ ماہ سے سشمیتا اور ان کے کشمیری بوائے فرینڈ روہمن کے الگ ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں ظاہر کی جارہی تھیں، جس کی تصدیق خود اب اداکارہ نے کردی ہے۔

سشمیتا نے اپنے انسٹاگرام Sushmita Sen Instagram Breakup Post میں روہمن کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہے کہ 'دوستی سے یہ رشتہ شروع ہوا تھا اور ہم دوست رہیں گے، یہ رشتہ کافی پہلے ہی ختم ہوچکا تھا لیکن پیار ابھی بھی باقی ہے'۔

سشمیتا کے اس پوسٹ پر روہمن نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار Rohan Shawl Reaction on Sushmita Sen Break Up Post کیا ہے اور سشمیتا کے اس کیپشن پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے ' ہمیشہ'۔

اداکارہ کے اس خبر کے بعد ان کے مداحوں میں مایوسی نظر آرہی ہے۔ اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح لکھتے ہیں' یہ دل توڑنے والی بات ہے۔ آپ لوگوں کو ایک ساتھ دیکھنا اچھا لگتا تھا۔

وہیں ایک اور مداح لکھتے ہیں کہ ' یہ پوسٹ پیارا ہے لیکن میں اس سے غمگین ہوں۔ لیکن اگر آپ دونوں اس فیصلے سے خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں'۔

سابق مس یونیورس جنہوں نے کبھی بھی روہمن کے ساتھ اپنے تعلقات کو دنیا کے سامنے لانے سے گریز نہیں کیا، آج ان کے اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر گزشتہ کچھ روز سے گشت کر رہی ان کے رشتہ کے ختم ہونے کی افواہیں دور ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کے رشتہ کے ختم ہونے کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں تھی جب ایک مداح نے بتایا تھا کہ دونوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز سے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.