ریچا چڈھا کووڈ کے تناؤ کو دور کرنے کے لیے مراقبہ کرتی ہیں

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 7:12 PM IST

ریچا چڈھا کووڈ کے تناؤ کو دور کرنے کے لیے مراقبہ کرتی ہیں

عالمی یوم صحت کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مراقبہ کرتے ہوئے نظر آئی، انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ مراقبہ کرتی ہیں اور اس سے وہ اطراف میں موجود تناؤ کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے کوویڈ 19 وبائی مرض جیسے بحران کے دوران 7 اپریل کو یوم عالمی صحت کے موقع پر جذباتی صحت کے تعلق سے بات چیت کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں روزانہ مراقبہ کرنے کی عادت ہے۔

ریچا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مراقبہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ میرے بھائی نے یہ تصویر لی ہے۔بہت سارے لوگوں کی طرح لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے میں بستر سے اٹھتے وقت مجھے گھبراہٹ محسوس ہوا۔اٹھنے کے ساتھ ہی میں اس مہلک بیماری سے مرنے والے شرح اموات کو دیکھ کر مجھے افسردگی محسوس ہوئی۔مجھے ان مہاجر مزدور، یومیہ اجرت پر کرنے والے مزدوروں اور بے گھر افراد کے بارے میں خبریں اور تصویریں دیکھ کر مجھے پوری رات نیند نہیں آئی اور ملک کی گرتی ہوئی معیشت نے مجھے فکرمند کردیا ہے، اور جس سے مجھے بھاری بھاری سے محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس لیے میں مراقبہ کو روزانہ کی عادت بنالی ہے اور ظاہر ہے کہ مستی کے موقع ڈھونڈ ہی لیتی ہوں تاکہ تناؤ سے آزاد رہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج یوم عالمی صحت ہے اس لیے لوگوں کورونا وائرس کے بارے میں بات کریں گے لیکن لاک ڈاؤن، سماجی دوری، خود ساختہ علیحدگی اختیار کرنے سے یہ ہماری ذہنی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں میں امید کرتی ہوئے آپ اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کا بھی خیال کررہے ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.