ETV Bharat / international

Int'l Day of Victims Of Terrorism دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو یاد کرنے کا عالمی، گوٹیرس کا بیان

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 1:50 PM IST

Updated : Aug 21, 2022, 2:56 PM IST

گٹیرس نے اپنے پیغام میں کہا، "ہم عسکریت پسندی کی گھناؤنی کارروائیوں سے بچ جانے والوں کی آواز اٹھا کر، ان کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ 21 اگست عکاسی، پہچان اور عمل کا دن ہے۔ Guterres on Victims of Terrorism

عسکریت پسندی کے متاثرین کا عالمی دن
عسکریت پسندی کے متاثرین کا عالمی دن

جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے اتوار کو کہا کہ ہم ان لوگوں کے درد اور تکلیف میں شامل ہیں جنہوں نے عسکریت پسندی کے واقعات میں اپنوں کو کھویا اورہم ان کی بات سننے کا عہد کرتے ہیں۔ گٹیرس نے یہ بات آج یہاں 'عسکریت پسندی کے متاثرین کو یاد اور خراج عقیدت کے عالمی دن' کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہی۔ اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا، "ہم عسکریت پسندی کی گھناؤنی کارروائیوں سے بچ جانے والوں کی آواز اٹھا کر، ان کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ 21 اگست عکاسی، پہچان اور عمل کا دن ہے۔ ہم ان لوگوں کے درد اور تکلیف کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے اور ہم ان کی بات سننے اور ان سے سیکھنے کا عزم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "رکن ممالک کو قانونی، طبی، نفسیاتی، یا مالی امداد فراہم کرنے کے لیے متحرک کرکے انسانیت کوشرمسار کرنے والے کام سے متاثرہ افراد کےدرد کو محسوس کرکے انہیں عزت کے ساتھ جینے کی راہ ہموارکرنے کی ضرورت ہے۔" انہوں نے کہا، "اس عالمی دن کا موضوع یادوں کی اہمیت پر مرکوز ہے۔ عسکریت پسند حملے کے ابتدائی جھٹکے کے بعد اکثرمتاثرین خودکو تنہا محسوس کرتے ہیں۔ متاثرہ اوربچ جانے والوں کو یادرکھنا اوران کا احترام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔"

یہ بھی پڑھیں : Pakistan PM on India Relation جنگ کسی بھی ملک کے لیے آپشن نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گٹیرس نے کہا، "میں اگلے ماہ عسکریت پسندی کے متاثرین کی عالمی کانگریس میں متاثرہ افراد کی ضروریات اور چیلنجوں کے بارے میں براہ راست سیکھنے اور سننے کا منتظر ہوں۔ اس بین الاقوامی دن اور ہر دن پر، آئیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کو ہمیشہ سناجائے اور انہیں کبھی فراموش نہ کیا جائے۔ ہمیں مستقبل میں ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ ہر سال 21 اگست کو عسکریت پسندی کے متاثرین کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن مناتاہے۔ یہ دنیا بھر میں عسکریت پسندی سے زخمی، ہلاک ہونے والوں، متاثر ہونے والوں کی عزت، حمایت اور مدد کے لیے منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2017 میں اپنی قرارداد 72/165 (2017) کے ذریعے 21 اگست کو دنیا بھر میں عسکریت پسندی کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے لوگوں، متاثرین کو عزت، حمایت اورمدددینے کے لئےعالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پہلی بار 2018 میں منایا گیا تھا۔(یواین آئی)


Last Updated : Aug 21, 2022, 2:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.