ETV Bharat / international

Bilawal and Jaishankar Under one Roof: ازبکستان میں جے شنکر اور بلاول بھٹو ایک ہی میز پر نظر آئے

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 7:51 PM IST

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو نے جمعہ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں ایک ہی میز پر نظر آئے۔ Bilawal and Jaishankar Under one Roof

SCO Conference: Bilawal and Jaishankar under one roof
جے شنکر اور بلاول بھٹو ایک منیز پر نظر آئے

تاشقند: طویل عرصے بعد بھارت ۔ پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات پر جمی برف پگھلنے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ازبکستان کے تاشقند میں ایک میز پر بیٹھے نظر آئے۔ اس دوران چینی اور روسی وزیر خارجہ بھی ساتھ میں بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ بتادیں کہ ان دنوں ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے رہنما تاشقند پہنچے ہوئے ہیں۔ جہاں رہنماؤں کے درمیان علاقائی دو طرفہ معاملے پر تبادلہ متوقع ہے۔ Bilawal and Jaishankar Under one Roof

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو ازبکستان کے دور روزہ دورہ پر روانہ ہوئے تھے۔ اجلاس 28- 29 جولائی کے دوران ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوا۔ SCO Meet in Uzbekistan گزشتہ روز وزارت خارجہ نے ایک ریلیز میں کہاکہ جے شنکر، جو ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ولادیمیر نوروف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزارت خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں 15-16 ستمبر 2022 کے دوران سمرقند میں ہونے والے ایس سی او سربراہان کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ وزرائے خارجہ ایس سی او تنظیم کی توسیع کے لیے جاری تعاون کا جائزہ لیں گے اور مشترکہ تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.