ETV Bharat / international

South Korea Corona Update جنوبی کوریا میں کورونا کے 43 ہزار سے زائد نئے معاملوں کی تصدیق

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 12:41 PM IST

جنوبی کوریا میں کورونا انفیکشن سے مزید 49 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,618 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے اموات کی شرح 0.12 فیصد ہے۔ New Corona Deaths in South Korea

جنوبی کوریا میں کورونا کے 43 ہزار سے زائد نئے معاملوں کی تصدیق
جنوبی کوریا میں کورونا کے 43 ہزار سے زائد نئے معاملوں کی تصدیق

سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 43,142 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2,30,26,960 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ New Corona Cases in South Korea

کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق، روزانہ نئے کیسز گزشتہ روز کے 85,295 سے کم ہیں اور ایک ہفتہ قبل 59,019 سے کم ہیں۔ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی یومیہ اوسط 1,04,009 تھی۔ ایجنسی نے کہا کہ نئے کیسز میں سے 360 ایسے ہیں جو بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک سے واپس آنے والے متاثرہ افراد کی تعداد 58,066 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شدید متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد گزشتہ روز کے مقابلے میں 16 اضافے کے ساتھ597 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in UK: برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات میں مسلسل کمی

اس مہلک وبا کے انفیکشن سے مزید 49 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,618 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے اموات کی شرح 0.12 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.