ETV Bharat / international

Cargo Plane Crashes in Greece: یونان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 11:08 AM IST

یونان کے قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارے میں 12 ٹن کارگو تھا، جسے ممکنہ طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ انجن کی خرابی دیکھ کر پائلٹ نے کاوالا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اپیل کی تاہم طیارہ رن وے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ Ukraine carrier cargo plane crashes in Greece

طیارہ گر کر تباہ
طیارہ گر کر تباہ

شمالی یونان کے شہر کاوالا کے قریب ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، یوکرین کی ایک کمپنی کا طیارہ انٹونوف-12 سربیا سے سنیچر کے روز اردن کے لیے پرواز کر رہا تھا اور تبھی وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اور ان میں سے کوئی زندہ بچ گیا یا نہیں۔ بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے۔

یونان کے قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارے میں 12 ٹن کارگو تھا، جسے ممکنہ طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ انجن کی خرابی دیکھ کر پائلٹ نے کاوالا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اپیل کی تاہم طیارہ رن وے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

مزید پڑھیں:امریکی طیارہ حادثہ کا شکار

حکام کے مطابق حادثے کی صورتحال کے پیش نظر سات فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں تاہم مسلسل دھماکوں کے باعث وہ جائے حادثہ تک نہ پہنچ سکیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.