سہیل خان سے طلاق کی خبروں کے درمیان سیما نے انسٹاگرام سے 'خان' ہٹایا

author img

By

Published : May 21, 2022, 10:55 AM IST

سہیل خان سے طلاق کی خبروں کے درمیان سیما نے انسٹاگرام سے 'خان' ہٹایا

سہیل خان کی اہلیہ سیما کرن سجدیہ نے سوشل میڈیا پر طلاق کے حوالے سے بڑا اشارہ دے دیا ہے۔ کیا تم نے دیکھا..؟

حیدرآباد: سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور اداکار سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما خان کی طلاق کی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ شادی کے 24 سال بعد دونوں نے گزشتہ ہفتے (13 مئی) کو طلاق کے لیے درخواست داخل کی تھی۔ آج پورے ایک ہفتے بعد 20 مئی کو سیما خان نے طلاق کی خبروں سے متعلق ایک ضروری اشارہ دیا ہے۔ سیما نے سیما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام کے پیچھے سے 'خان' کنیت کو ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال ابھی تک دونوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کچھ عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔ سیما کا انسٹاگرام ہینڈل اب سیما کرن سجدیہ کے طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

کب ہوئی تھی شادی؟

سہیل اور کرن کی ملاقات سلمان خان کی فلم 'پیار کیا تو ڈریا کیا' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ ان دنوں سیما پہلی بار ممبئی آئی تھیں اور فیشن انڈسٹری میں نام کمانا چاہتی تھیں۔ سہیل اور سیما کی شادی سال 1998 میں ہوئی۔ اسی دوران سال 2000 میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

جوڑے کے بڑے بیٹے کا نام نروان ہے جو روس میں اپنے چچا سلمان خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت وہ سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر-3' کے شوٹنگ سیٹ پر اداکاری کے ہنر سیکھ رہا ہے۔

وہیں جوڑے نے سروگیسی کے ذریعے دوسرے بچے یوہان کا استقبال کیاْ پچھلے سال خاندان نے یوہان کی 10ویں سالگرہ منائی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز سہیل اور سیما ممبئی کے فیملی کورٹ کے باہر نظر آئے تھے۔

51 سالہ سہیل خان نے بالی ووڈ میں کئی فلموں میں کام کیا، لیکن ان کا فلمی کیرئیر کوئی خاص نہیں رہا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم 'میں دل تجھے کو دیا' (2002) سے کیا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار کو آخری بار بڑے بھائی سلمان خان کی فلم 'دبنگ-3' (2019) میں پولیس انسپکٹر کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Sohail Khan and Seema File for Divorce: سہیل خان اور سیما نے طلاق کی عرضی داخل کی

واضح رہے کہ ویب شو 'دی فیبولس لائفز آف بالی ووڈ وائفز' 2020 میں سیما نے سہیل کے ساتھ بگڑتے تعلقات اور علیحدگی کا اشارہ دیا تھا۔ سیما نے بتایا تھا کہ اس سے ان کے بچے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس شو کا سیزن 2 کی شوٹنگ ہوچکی ہے، لیکن ابھی تک اس کی اسٹریمنگ کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.