ETV Bharat / entertainment

Cirkus Trailer OUT سرکس کے ٹریلر میں رنویر سنگھ کا دوہرا کردار الجھا دے گا، دیپیکا پڈوکون بھی آئی نظر

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 3:21 PM IST

رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے اور جیکلین فرنانڈیز کی فلم 'سرکس' کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں دیپیکا پڈوکون کا بھی کیمیو دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں دیکھیں۔Cirkus Trailer OUT

سرکس کے ٹریلر میں رنویر سنگھ کا دوہرا کردار الجھا دے گا، دیپیکا پڈوکون بھی آئی نظر
سرکس کے ٹریلر میں رنویر سنگھ کا دوہرا کردار الجھا دے گا، دیپیکا پڈوکون بھی آئی نظر

حیدرآباد: رنویر سنگھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی آئندہ فلم سرکس کا مزے دار ٹریلر لے کر آگئے ہیں۔ ایکشن فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم 'سرکس' کا ٹریلر 2 دسمبر (جمعہ) کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس سے چار روز قبل فلم کا ایک مضحکہ خیز ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں فلم کی نصف سے زائد اسٹار کاسٹ کی جھلک دیکھنے کوملی تھی۔ ٹیزر کے ساتھ ٹریلر کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی انکشاف کیا گیا تھا۔ رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے اور جیکلین فرنانڈیز، سنجے مشرا سمیت دیگر مشہور ستاروں سے سجی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم 23 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔Cirkus Trailer OUT

فلم 'سرکس' کا 3.38 منٹ کا ٹریلر کنفیوژن سے بھرا ہوا ہے۔ پورے ٹریلر میں رنویر سنگھ اور ورون شرما کا ڈبل ​​رول تمام کرداروں کو پریشان کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ 60 کی دہائی میں تیار فلم کی کہانی رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ پورے ٹریلر میں فلم کی تمام اسٹار کاسٹ کا میلا لگا ہوا ہے۔ ٹریلر میں رنویر سنگھ کو الیکٹرک مین کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے جس کی جسم سے برقی توانائی نکلتی ہے۔ ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میں 'کرنٹ لگا' گانا چل رہا ہے۔ وہیں ٹریلر کے آخر میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو دیکھ کر مداح خوش ہونے والے ہیں۔ دیپیکا ہلکے گلابی رنگ میں اپنے رنویر سنگھ کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ٹریلر سے قبل فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلم کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں فلم کے تمام کردار کی جھلک دیکھنے کو ملی تھی۔ ٹیزر میں فلم کے تمام کردار فلم کی کہانی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ان کرداروں کے مطابق فلم کی کہانی سوشل میڈیا کے دور سے پہلے کی ہے جہاں موبائل اور سوشل میڈیا نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ ساتھ ہی اس ٹیزر کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ فلم کا ٹریلر 2 دسمبر کو ریلیز ہونے والا ہے۔

فلم کی کہانی کے مطابق رنویر سنگھ کا فلم میں ڈبل رول ہے۔ رنویر کے مدمقابل اداکارہ پوجا ہیگڑے اور جیکلین فرنانڈیز اہم کرداروں میں ہیں۔ اس سے قبل روہت شیٹی نے فلم کا موشن پوسٹر شیئر کرکے سرکس کے پورے خاندان کا تعارف کرایا تھا۔ یہ فلم 23 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

اس سے قبل رنویر سنگھ فلم ’جےیش بھائی جوردار‘ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد اب رنویر سنگھ کو فلم سرکس سے کافی امیدیں ہیں۔ اس سے قبل رنویر اور روہت کی جوڑی فلم سمبا میں نظر آئی تھی جو ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: Cirkus teaser out: سرکس کے نئے ٹیزر میں رنویر سنگھ شائقین کو 60 کی دہائی کے سفر پر لے جائیں گے، ٹریلر اس دن ریلیز ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.