ETV Bharat / entertainment

Ira Khan engaged to Nupur Shikhare: عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے کی منگنی

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 1:28 PM IST

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے کی منگنی
عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے کی منگنی

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی منگنی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ ذہنی صحت کے حوالے سے اکثر بیداری پھیلانے والی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی ہے۔ Ira Khan engaged to Nupur Shikhare

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی ہے یہ جوڑا دو سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہا ہے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ ایرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں نوپور بالکل فلمی ہیرو کی طرح گھٹنے پر بیٹھ کر انہیں شادی کی پیش کش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Ira Khan engaged to Nupur Shikhare

نوپور کا ایرا کو شادی کے لیے پوچھنے کا انداز بالکل فلمی ہے۔ نوپور اور ایرا دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں سائیکلنگ کاسٹیوم میں ملبوس نوپور کو اپنی گرل فرینڈ ایرا کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر نوپور ہاتھ میں انگوٹھی لیے گھٹنے کے بل بیٹھ جاتے ہیں اور ایرا سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟ جس کے بعد ایرا شادی کے لیے ہاں کہتے ہوئے نوپور کو بوسہ دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام ہوا ہے ویسے ہی خاندان اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو بہت ساری مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ اب تک کی سب سے پیاری چیز ہے جو میں نے دیکھی ہے۔ نوپور شیکھارے بہت فلمی ہو'۔

خیال رہے کہ ایرا اور نوپور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اس جوڑنے سال 2020 میں اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی۔ اس شادی سے عامر کو دو بچے ایرا اور جنید خان ہیں۔ اس جوڑے نے سال 2002 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.