Amir Khan's Daughter Ira khan Engagement عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 9:53 AM IST

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی
عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی ()

عامر خان اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ کی بیٹی اور تھیٹر ڈائریکٹر ایرا خان نے جمعہ کو اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی ہے۔Amir Khan's Daughter Ira khan Engagement

ممبئی: رواں سال سمتبر میں ایرا خان نے اپنے پرپوزل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری دی تھی کہ انہوں نے شادی کے لیے حامی بھردی ہے۔ سپر اسٹار عامر خان اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان نے جمعہ کو اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی۔Amir Khan's Daughter Ira khan Engagement

ایرا نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی مشہور فٹنس ٹرینر سے منگنی کرلیں گے۔ ان کے منگنی تقریب میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے علاوہ عمران خان اور منصور خان نے شرکت کی۔ ایرا نے اپنے خاص دن کے لیے سرخ گاؤن کا انتخاب کیا، وہیں شیکھرے سیاہ رنگ کے ٹکسیڈو میں نظر آئے۔ یہ جوڑا دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہے۔

ایرا خان عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ فلم پروڈیوسر رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔ ان کا ایک بھائی جنید خان بھی ہے۔ ایرا دو سال سے فٹنس ٹرینر نوپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مشہور فٹنس ٹرینر نوپور شیکارے نے چند ماہ قبل اٹلی میں ایک سائیکلنگ ایونٹ میں ایرا خان کو پرپوز کیا۔ اس جوڑے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر اس پرپوزل کی ویڈیو شیئر کی۔

مزید پڑھیں: Ira Khan engaged to Nupur Shikhare: عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھرے سے کی منگنی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.