ETV Bharat / crime

Two Theft Case Solved in Ganderbal: گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل, پانچ افراد گرفتار، مال مسروقہ برآمد

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 7:46 PM IST

گاندربل پولیس نے چوری کے دو معاملات حل کرتے ہوئے پانچ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔Two Theft Case Solved in Ganderbal

گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل
گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل

اس سلسلہ میں پولیس بیان کے مطابق 12 دسمبر 2021 کو واکورہ تھانہ کو گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سے یہ تحریری شکایت موصول ہوئی کہ 11 اور 12 کی درمیانی شب سکول میں چوری کی واردات رونما ہوئی ہے۔اس شکایت کے توسط سے مقدمہ زیر نمبر 224/2021 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔Two Theft Case Solved in Ganderbal

گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل
گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل
ادھر تھانہ پولیس گاندربل کو 23 دسمبر 2021 کو منظور احمد آہنگر ولد غلام محمد ساکنہ چھانہ پورہ ضلع بانڈی پورہ کی جانب سے یہ شکایت درج کی گئی کہ 22 اور 23 دسمبر 2021 کی درمیانی شب گورنمنٹ مڈل سکول ژھندنہ گاندربل میں چوری کی واردات انجام دی گئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 228/2021 درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل
گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل
اس موقع پر ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر پولیس تھانہ شادی پورہ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاشق حسین کی سربراہی میںڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالماجد کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے تھانہ طلب کیاجنہوں نے دوران پوچھ گچھ اعتراف کیا کہ انہوں نے دونوں وارداتیں انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:


اس طرح پولیس نے دو الگ الگ چوری کی وارداتوں کو حل کرتے ہوئے پانچ ملزمان جن کی شناخت جاوید احمد میر ساکن نبی پورہ بانڈی پورہ،محمد شفیع لون ساکن ہتھ لنگو سوپور ،معراج الدین مٹہ ساکن شیر کالونی سوپور، زبیر احمد صوفی ساکن شیر کالونی سوپور، علی محمد ڈارساکن مسلم آباد سوپور کی گرفتاری عمل میں لائی جن کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.