ETV Bharat / city

ادھمپور کے بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن کو دس بہترین پولیس اسٹیشنوں میں جگہ ملی

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 7:09 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع کے بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن کو بھارت کے دس بہترین پولیس اسٹیشنوں میں 9واں رینک حاصل ہوا ہے۔

ادھمپور کے بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن کو دس بہترین پولیس اسٹیشنوں میں جگہ ملی
ادھمپور کے بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن کو دس بہترین پولیس اسٹیشنوں میں جگہ ملی

ادھمپور: سال 2021 کے پولیس اسٹیشنوں کی سالانہ رینکنگ میں ملک کے بہترین 10 پولیس اسٹیشنوں میں سے جموں اور کشمیر کے ادھمپور کے بسنت گڑھ کو جگہ ملی ہے۔
جنوبی دہلی کا صدر بازار پولیس اسٹیشن سب سے اچھی کارکردگی کرنے والی لسٹ میں سب سے اوپر ہے، جب کہ وزارت خارجہ کے مطابق جموں اور کشمیر کے بسنت گھر پولیس اسٹیشن کو 9واں رینک ملا ہے۔

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ، ڈی آئی جی سُلیمان چودھری اور ایس ایس پی ادھمپور سرگن شکلا کی تعریف کی ہے۔


مزید پڑھیں:

بہترین تھانوں کی پیمائش کے معیار میں اسمارٹ پولیسنگ، خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کا استعمال، پبلک ریلیشن اینڈ کمیونٹی پولیسنگ، پولیس کا عوام کے ساتھ دوستانہ تعلق، خواتین اور بچوں کے دوستانہ، شکایات کے ازالے کا بہتر طریقہ کار شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.