ETV Bharat / city

Schools Reopen In Kashmir: کشمیر میں تقریبا 31 ماہ بعد دوبارہ اسکول کھل گئے

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 1:43 PM IST

تقریبا 31 ماہ کے بعد آج وادی میں آف لائن کلاسز کے لیے اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ اسکول کھلنے کی وجہ سے طلبہ کافی خوش نظر آرہے ہیں اور امید کی جارہی کہ آب وادی میں تعلیمی سرگرمیوں بند نہیں ہوں گی۔ Schools Reopen In Kashmir

کشمیر میں تقریبا 31 ماہ بعد دوبارہ اسکول کھل گئے
کشمیر میں تقریبا 31 ماہ بعد دوبارہ اسکول کھل گئے

وادی کشمیر میں تقریبا تین برسوں کے بعد آج سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کھل گئے ہیں۔ وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ اور اننت ناگ میں بھی تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ Schools reopen in Kashmir

اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ وہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

کشمیر میں تقریبا 31 ماہ بعد دوبارہ اسکول کھل گئے

سنہ 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے فوراً بعد سیکورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اسکولز کو بند کر دیا گیا تھا۔

کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال اور وبائی امراض کی وجہ سے 31 ماہ سے بند اسکول آج دوبارہ کھل گئے۔

وہی تمام اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی Jammu and Kashmir Disaster Management Committee نے خطے میں کووڈ 19کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیے تھے۔

انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے زیادہ تر بچے آن لائن کلاسز تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی کو دنیا کی سب سے طویل انٹرنیٹ بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیٹ کو 555 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا جسے فروری 2021 میں بحال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Schools Reopen In Kashmir: کشمیر میں طویل عرصے بعد آج اسکول کھل گئے

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز مارچ 2020 میں کھولے گئے تھے لیکن کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے انہیں چند ہفتوں میں بند کرنا پڑا۔ اسی طرح مارچ 2021 میں بھی اسکولز مختصر طور پر کھولے گئے تھے لیکن کووڈ 19 کی دوسری بڑی لہر کے بعد چند ہفتوں کے اندر دوبارہ بند کر دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.