Unani Medical Therapies: قدیم طرز علاج کی طرف لوگوں کا بڑھتا رجحان

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 4:53 PM IST

Updated : Feb 5, 2022, 6:15 AM IST

growing-trend-towards-unani-medical-therapies-in-kashmir
قدیم طرزعلاج کی طرف لوگوں کو بڑھتا ہوا رجحان ()

گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ Govt Unani Hospital Shaltang Srinagar کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گذشتہ برسوں خاص طور پر جب سے کورونا کی وبائی بیماری پھوٹ پڑی ہے تب سے قدیم طرزعلاج کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سرینگر: گزشتہ چند برسوں سے وادی میں لوگ قدیم طرز علاج کی طرف پھر سے رخ کررہے ہیں۔ ہڈیوں اور جوڑوں کے تکالیف، معدے، جلد کی بیماریوں اور دیگر تکالیف میں مبتلا افراد یونانی طریقہ علاج اپنانے کو ترجیجی دے رہے ہیں۔

قدیم طرزعلاج کی طرف لوگوں کو بڑھتا ہوا رجحان

موجود سائنسی دورمیں جہاں شعبہ طب نے غیر معمولی ترقی Allopathy Medicines کی ہے اور بیشتر بیماریوں کے علاج کو ممکن بنایا ہے، لیکن اس کے باوجود آج بھی قدیم طرز علاج کی اہمیت وافادیت بر قرار ہے۔

یونانی طرز علاج کی طرف لوگوں کے بڑھتے رجحان کا اندازہ اس بھیڑ بھاڑ سے بھی لگایا جاسکتا ہے جو کہ وادی کے اس سب سے بڑے یونانی اہسپتال شالہ ٹینگ Govt Unani Hospital Shaltang Srinagar میں او پی ڈی کے باہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اہسپتال میں جہاں جلد، پوشیدہ امراض، چھاتی ،دل کی بیماریوں، امراض خواتین ،ہڈیوں اور جوڑوں وغیرہ کی بیماریوں کے لئے الگ الگ او پی ڈیز کام کررہی ہیں، وہیں یہاں مختلف قسم کے ٹسٹس اور ایکسرے کے علاوہ ادویات کی سہولیات بھی بالکل مفت ہیں۔

ہسپتال میں آیوش اور یونانی طریقہ علاج سے مختلف بیماریوں کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔ جلد اور دیگر بیماریوں Skin Related Diseases کے لیے جہاں لیچ تھرپی Leech Therapy کو استمعال میں لیا جاتا ہے، وہیں ہڈیوں اور جوڑوں کی تکلیف کے لیے کپنگ تھرپی Copping Therapy یا جدید حجامہ طرز علاج اپنایا جارہا ہے جوکہ نہ کافی موثر ثابت ہورہا ہے بلکہ مریض بھی اس طرح کے طریقہ علاج سے بے حد مطمئن نظر آرہے ہیں۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پُرانے طرز علاج کو اپنانے میں بھارت عالمی سطح پر دیگر ممالک سے آگے ہیں۔ ایسے میں نئی تیکنیک کو متعارف کر کے مرکزی حکومت کے تعاون سے ہسپتالوں میں آیوش یونیٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

گورنمنٹ یونانی اہسپتال شالہ ٹینگ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گذشتہ برسوں خاص طور پر جب سے کورونا کی وبائی بیماری پھوٹ پڑی ہے تب سے قدیم طرز علاج کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوروز کے دن لیچ تھیراپی کے ذریعہ علاج کا رواج


یونانی علاج کی طرف لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہسپتال میں روزانہ او پی ڈی میں 250 سو 300 سو مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔ وہیں ہسپتال میں ایسے کئی بیمار علاج کی خاطر آتے ہیں جو کہ برسوں سے دیگر طرز علاج اپنا کر تھک چکے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حجامہ کے ذریعہ بالوں کا علاج


میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نقشبندی Medical Superintendent Dr. Muhammad Farooq Naqshbandi کہتے ہیں کہ آنے والے چند مہینوں میں یونانی ہسپتال میں نہ صرف آئی پی ڈی خدمات شروع کی جارہی ہیں بلکہ شعبہ سرجریز کو بھی فعال بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ 10 برسوں کے دوران پُرانا طرز علاج اپنانے والوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اب یونانی طب میں اعلی ڈگری یافتہ ڈاکٹروں کی اچھی خاصی تعداد بھی سامنے آرہی ہے۔

Last Updated :Feb 5, 2022, 6:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.