بڈگام: تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا گیا

author img

By

Published : May 8, 2021, 8:13 PM IST

تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا گیا

بڈگام کے مامت علاقے میں تحصیلدار بڈگام کی صدارت میں ایک خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اعلی حکام نے تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا ہے۔ بڈگام کے مامت علاقے میں تحصیلدار بڈگام کی صدارت میں ایک خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز دپاڑمنٹ، روینیو ڈپارٹمنٹ اور پولیس نے مامت کا اچانک دورہ کیا تھا، جہاں انہیں پوست کی فصل دکھائی دی اور موقع پر ہی انہوں نے اس پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔

تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا گیا

اس موقع پر تحصیلدار بڈگام نزہت عزیز نے کہا کہ یہ مہم لگاتار جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ مہم کئی دیہی علاقوں میں بھی چلائی جائے گی۔

مقامی لوگوں نے تحصیلدار بڈگام کے اس اقدام کی کافی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی نوجوان نسل نشیلی عادتوں میں مبتلا ہو گئی ہے اور ایسے وقت میں نشیلی اشیاء کی تباہی کچھ حد تک نشہ جیسے جرم کو روک سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بڈگام میں نشہ جیسی بیماری کافی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس ضمن میں پولیس بھی لگاتار کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس نے گزشتہ چار ماہ میں کئی افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور کافی مقدار میں نشیلی اشیاء بھی ضبط کر لی ہے.



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.