ETV Bharat / city

پی اے جی ڈی اپنے ایجنڈے سے ہٹ چکی: الطاف بخاری

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:34 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 7:09 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر و سابق وزیر سید الطاف بخاری نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا ایجنڈا سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کا ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا ہے'۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 'پی اے جی ڈی عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو بھول چکی ہے؟

پی اے جی ڈی اپنے ایجنڈے سے ہٹ چکی :الطاف بخاری


سرینگر میں واقع پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ"پی اے جی ڈی نے اپنی تشکیل کے دوران کئی بلند و بالا دعوے کیے تھے اب اُن وعدوں کا کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ "حال ہی میں پی اے جی ڈی نے ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ جس میں درجنوں جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔"

الطاف بخاری کا مزید کہنا ہے کہ "اجلاس میں الائنس نے ایک بار بھی دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔"


جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ کی بحالی اور نوجوانوں کے لیے ایمپلائمینٹ پیکج کی مانگ کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی عوام کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ جو کچھ اپنی پارٹی نے کہا ہے اس پر پارٹی قائم و دائم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اپنی پارٹی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 7:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.