ETV Bharat / city

خودکشی کی روک تھام کےلیے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 9:15 PM IST

جموں و کشمیر میں خودکشی کے بڑھتے رجحانات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے خودکشی کی روک تھام کےلیے شعور بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خودکشی کی روک تھام کےلیے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے پروگرام کا اہتمام
خودکشی کی روک تھام کےلیے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے خودکشی کی روک تھام کےلیے پروگرام ایس پی پی کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے میں مدد مل سکے۔ اس پروگرام کے انعقاد سے قبل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے یونیورسٹی کے شعبہ سٹوڈنٹس ویلفئیر کے زیراہتمام ماہانہ طویل ایس پی پی کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ اس موقعے پر ڈی ایس ڈبلیو کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار احمد میر نے کہا کہ تعلیمی ادارے اس سنگین مسلے سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں اجتماعی سطح پر شعور اجاگر کرکے خودکشی کی روک تھام میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کشمیر میں بڑھتے خودکشی کے رجحان کو روکنے کے لیے کی جارہی کوششوں میں اساتذہ اور طلباء کو شامل کرنا ضروری ہے۔ اس سنجیدہ مسلے کو پرُعزم انداز میں حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی شدید ضرورت ہے۔ رجسٹرار نے ایس پی پی کو یونیورسٹی کی مکمل حماعت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کی ہونہار طالبہ: خنسا حسینہ ثنا نے حاصل کیا گولڈ میڈل

وہیں ڈین اسٹوڈنٹس ویلفئیر پروفیسر رئیس قادری نے کہا کہ ایس پی پی کا انعقاد کشمیر کے 10 اضلاع کے ڈگری کالجوں میں کیا جارہا ہے جن میں سرینگر، اننت ناگ،بارہمولہ، گاندربل، پلوامہ، کولگام، کپوارہ اور بانڈی پورہ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں صحت ماہرین کے علاوہ اہم مذہبی اور سماجی شخصیات کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں جبکہ عام لوگوں کو خاص کر نوجوانوں کو درپیش مختلف مسائل اور چلینجوں سے مقابلہ کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.