ETV Bharat / city

Omer Adullah On Today's Media: میڈیا پر بہت زیادہ دباﺅ، کوئی بھی سچ لکھنے کی جرأت نہیں کرپا رہا ہے

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 9:57 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمرعبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ دباو ہے اور کوئی بھی سچ لکھنے یا بولنے کی جرائت نہیں کر پا رہا ہے۔Omer Adullah On Media

In today's Kashmir, lot of pressure on media and no one is daring to write the truth says omar abdullah
میڈیا پر بہت زیادہ دباﺅ، کوئی بھی سچ لکھنے کی جرأت نہیں کرپا رہا ہے

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ دباو ہے اور کوئی بھی سچ لکھنے یا بولنے کی جرائت نہیں کر پا رہا ہے۔Omer Adullah On Media

انہوں نے کہا کہ یہاں آج ایک صحافی کو پی ایس اے کے تحت بند رکھا گیا ہے اور اُس پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی تعریف نہیں کرتا۔PSA ON KASHMIRI JOURNALISTS

میڈیا پر بہت زیادہ دباﺅ، کوئی بھی سچ لکھنے کی جرأت نہیں کرپا رہا ہے

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقد کی گئی ایک تقریب پر خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جہاں ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ دباﺅ ہے اور کوئی بھی سچ لکھنے یا بولنے کی جرات نہیں کر پا رہا ہے، ایسے میں پارٹی کی میڈیا ونگ کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں۔NC Meeting in Srinagar

انہوں نے کہا کہ" نیشنل کانفرنس کی دورِ حکومت میں جو اخبارات حکومت اور انتظامیہ کی نکتہ چینیوں سے بھر ہوتے تھے اور جو مبصرین، تجزیہ نگار اور کالم نویس بڑے بڑے کالم لکھا کرتے تھے ، وہ خاموش ہوگئے ہیں، اُن کا آج کہیں نام و نشان نہیں۔ یہ سب کچھ ایک ایسے ماحول کی دین ہے جہاں حکومت کی مخالفت کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ یہاں آج ایک صحافی کو پی ایس اے کے تحت بند رکھا گیا ہے اور اُس پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی تعریف نہیں کرتا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں جہاں حکومتی سطح پر جھوٹ کا بول بالا ہے وہاں ہماری میڈیا ونگ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سچ کو عوام تک پہنچائے۔

انہوں نے پارٹی میڈیا ونگ سے کہاکہ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاوق عبداللہ سے لیکر ایک چھوٹے کارکن تک پوری پارٹی آپ کی پشت پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Omar Abdullah on Unemployment in J&K: بے روزگاری پر عمر عبداللہ کا مرکزی حکومت پر طنز

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کا اصول رہاہے کہ ہم تنقید برائے تنقید میں یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ ہماری تنقید برائے تعمیر رہی ہے۔

اس سے قبل این سی لیڈر تنویر صادق نے ہفتے کے روز پارٹی نائب صدر عمر عبدا للہ اور جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی موجودگی میں باضابط طورپر پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں۔

قبل ازیں اسی سلسلے میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق سمیت پارٹی کے سینئر لیڈران نے شرکت کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.