ETV Bharat / city

Spiritual Virtues of Ramadan: رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 2:32 PM IST

رمضان کا محترم مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اور رونقوں کے ساتھ جلوہ افروز ہوچکا ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن شمس نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ماہ رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطے کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔ Maulana Abdul Rehman Shams on Ramadan

رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت
رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت

ماہ رمضان المبارک کا محترم مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور اپنی نیکیوں کے ساتھ عالم اسلام پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔ صیام متبرک مہینہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن شمس نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ماہ رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطے کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔ خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لیے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔' importance month of Ramadan according Quran

رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت

انہوں نے کہا کہ 'حدیث مبارک میں ہے کہ رمضان شہر اللہ ہے یعنی رمضان، اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے۔ جس کے باعث سے صیام کا یہ مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصے میں حق تعالیٰ کی رحمت پرستی ہے۔ جس کی وجہ سے انوار واسرار کے ظاہر ہونے کی قابلیت و استعداد پیدا ہوکر گناہوں کے ظلمات اور معصیت کی کثافتوں سے نکلنا میسر ہوتا ہے اور اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے اور اس ماہ کے آخری حصے میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔ Importance and Virtues of Ramadan

مولانا عبدالرحمٰن شمس نے بتایا کہ 'جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آقائے نام دار حضرت محمدﷺ کا ارشاد ہے کہ رمضان کی جب پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے اور مضبوط باندھ دیا جاتا ہے اور سرکش جنوں کو بھی بند کر دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں، اس کا کوئی بھی دروازہ نہیں کھولا جاتا جب کہ بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اس کا کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا۔' Maulana Abdul Rehman Shams on Ramadan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.