جی ایم سی سرینگر 6 گھنٹہ طول لیپروسکوپک کامیاب آپریشن

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:55 PM IST

جی ایم سی سرینگر

جموں و کشمیر کے گرمائی دالحکومت سرینگر میں آج جی ایم سی سرینگر نے 6 گھنٹہ طول کینسر کا لیپروسکوپک طریقہ کارسے کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جی ایم سی سرینگر نے جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا آپریشن انجام دیا ہے۔

گورنمٹ میڈیکل کالیچ سرینگر میں لیپروسکوپک (laparoscopic)سرجری کے ذریعے لبلبے سے ٹومر نکالنے کا پچیدہ آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

ڈاکٹر ایم آر آتری کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 6 گھنٹے کی طویل وقت میں آپریشن انجام دیا ہے

جی ایم سی سرینگر کے ترجمان کے مطابق ہارون سرینگر کے رہنے والے 50سالہ غلام حسن نامی مریض کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے جنرل اینڈ منیمل سرجری(emergency department of General and Minimal Access Surgery,) میں داخل کرایا گیا، جہاں تشخیص کے بعد یہ پایا گیا کہ مریض شدید کولنگائٹس بیمار یعنی لبلبے کے ٹومر سے متاثر ہے۔

شعبہ گیسٹرونٹرلوجی کے ماہر ڈاکٹروں نے ای آر سی پی ERCP کے بعد فوری طور مریض کی سرجری کا مشورہ دیا گیا
عام طور پر اگرچہ ٹومر کو کھلے طریقہ سے آپریشن کے ذریعے نکلا جاتا ہے لیکن مذکورہ مریض کو لبلبے سے ٹومر باہر نکالنے کے لیے 5سے 6 چھوٹے سراخ کرکے لیپروسکوپک سرجری کا سہارا لے کر پیچیدہ آپریشن کامیابی کے ساتھ عمل میں لیا گیا۔

اس طرح کے آپریشن ملک کے چند ہی ہسپتالوں میں انجام دیئے جاتے ہیں اور اب پہلی مرتبہ یو ٹی جموں وکشمیر میں بھی اس سرجری کو انجام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


ڈاکٹر ایم آر آتری جو کہ اس آپریشن کی سربراہی کررہے تھے لیپروسکوپک سرجری میں 25سال اعلی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی لیپروسکوپک طریقہ کار کے ذریعے اس طرح کے کئی پچیدہ سرجریاں انجام دی ہیں۔
اس 6 گھنٹےطویل آپریش میں ڈاکٹر ایم آر آتری کی سربراہی میں ڈاکٹر جی ایم نائیکو،ڈاکٹریاسر عرفات ،ڈاکٹر توصیف ارجمند اور ڈاکٹر عدنان کے علاوہ اینستھیٹسٹس ڈاکٹر نصرت اور ڈاکٹر روحی شامل رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.