JK Congress campaign committee غلام نبی آزاد نے جے کے کانگریس کمپین کمیٹی سے استعفیٰ دیا

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 7:08 AM IST

Updated : Aug 17, 2022, 7:46 AM IST

غلام نبی آزاد نے جے کے کانگریس کمپین کمیٹی سے استعفیٰ دیا
غلام نبی آزاد نے جے کے کانگریس کمپین کمیٹی سے استعفیٰ دیا ()

غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کانگریس کمپین کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔ Azad quits JK Congress campaign committee

سرینگر: کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے منگل کو جموں و کشمیر کانگریس مہم کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد نے صحت کی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ذمہ داری دینے کے لئے قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ Ghulam Nabi Azad quits JK Congress campaign committee

یہ پیشرفت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی طرف سے منگل کو وقار رسول وانی کو پارٹی کی جے کے یونٹ صدر اور رمن بھلا کو ورکنگ صدر مقرر کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل جے کے کانگریس صدر کا عہدہ غلام احمد میر کے پاس تھا، جنہیں آزاد کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vikar Rasool Appointed New JKPCC Chief: کانگریس نے وقار رسول کو جموں و کشمیر کا ریاستی صدر بنایا

واضح رہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) نے منگل کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے اس عہدے پر غلام احمد میر فائز تھے تاہم انہوں نے کچھہ ہفتے قبل پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔Vikar Rasool Appointed New JKPCC Chief

Last Updated :Aug 17, 2022, 7:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.