ETV Bharat / city

Fire Extinguisher Is Expired: گاندربل منی سکریٹریٹ میں لگے فائر ایکسٹینگشر کی مدت معیاد ختم، لاکھوں فائلز کو خطرہ لاحق

author img

By

Published : May 6, 2022, 7:03 PM IST

سال 2007 میں اگرچہ گاندربل تحصیل کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور نالہ سندھ کے کنارے پر ایک خوبصورت عمارت تعمیر کی گئی، جسے منی سکریٹریٹ گاندربل کا نام دیا گیا۔ اس خوبصورت اور بڑی عمارت میں درجنوں سرکاری دفاتر موجود ہیں، جن میں سینکڑوں سرکاری ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ Mini Secretariat in Ganderbal

گاندربل منی سکریٹریٹ میں لگے فائر ایکسٹینگشر کی مدت معیاد ختم،
گاندربل منی سکریٹریٹ میں لگے فائر ایکسٹینگشر کی مدت معیاد ختم،

گاندربل: منی سکریٹریٹ کی اوپری منزل میں ڈپٹی کمشنر گاندربل کا دفتر بھی موجود ہے، جبکہ اس عمارت میں ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگ آکر مختلف سرکاری کام نپٹا رہے ہیں، چونکہ منی سکریٹریٹ گاندربل میں سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے ملازمین اور عام لوگوں کی حفاظت کے مدنظر عمارت میں درجنوں آگ بجھانے کے آلات کو نصب کیا گیا ہے جنکے عوض متعلقہ ایجنسی یا متعلقہ ٹھیکیدار نے بل بھی بنایا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان فائر ایکسٹنگشر کی ایکسپائری ڈیٹ سال 2017 اور 2018 کو ہی ختم ہوچکی ہے۔ Fire Extinguisher Is Expired

گاندربل منی سکریٹریٹ میں لگے فائر ایکسٹینگشر کی مدت معیاد ختم

ایسا لگتا ہے کہ شاید انکی دیکھ ریکھ کرنے والے افسران یا منی سکریٹریٹ میں موجود افسران اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان آلات کی معیاد ختم ہوچکی ہیں اور اب یہ صرف دیواروں پر ڈبے بن کر رہ گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ان کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ منی سکریٹریٹ میں موجود لاکھوں کی تعداد میں اہم فائلیں اور سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین بشمول دفتر آنے والے عام لوگوں کی ججان خطرے میں ہے۔

اگر دفتر میں حادثاتی طور پر آگ لگتی ہے تو یہ آلات بیکار ثابت ہوں گے اور اس صورت میں صرف فائر سروس کے اہلکار ہی عمارت میں لگی آگ کو بجھاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت عمارت گاندربل کا قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس عمارت میں ڈپٹی کمشنر کا دفتر ہے، اگر اس کا یہ حال ہے تو دیگر سرکاری دفاتر کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

DLSA Ganderbal Organised Awareness Program: گاندربل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی پروگرام

اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی گاندربل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ پروٹوکول کے مطابق فائر ایکسٹنگشر ہر دفتر کےلیے لازمی ہے جبکہ یہ فرسٹ ایڈ کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی دفتر میں کچھ حادثہ پیش آتا ہے تو فائر ایکسٹنگشر کے ذریعہ ابتدائی ہی میں آگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ فائر سے متعلق Equipment لگانے کے بعد اسکی دیکھ بھال بھی کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.