کشمیر یونیورسٹی کے مختلف کورسیز کے لیے انٹرنس امتحانات کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 1:31 PM IST

انٹرنس امتحانات

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے رواں سال نئی پہل کے تحت مختلف کورسیز میں داخلہ کے لئے الگ سے انٹر نس امتحان لینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد جمعہ کو مناسب انتظامات کے ساتھ اس سہ روزہ انٹرنس امتحانات کا آغاز کیا گیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے مختلف کورسیز میں داخلہ کے لیے جمعہ سے شروع ہونے والے سہ روزہ انٹرنس امتحانات کے آخری دن بھی سینکڑوں طلبا نے شر کت کی۔

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے رواں سال نئی پہل کے تحت مختلف کورسیز میں داخلہ کے لیے الگ سے انٹر نس امتحان لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جمعہ کو مناسب انتظامات کے ساتھ اس سہ روزہ انٹرنس امتحانات کا آغاز کیا گیا۔

انٹرنس امتحانات


اس موقع پر کووِڈ - 19 سے تحفظ کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل آوری کی گئی۔

مذکورہ امتحانات کے پہلے دن گرین کیمپس، تولہ مولہ کیمپس، نونر کیمپس، گاندربل میں سائنس اور آرٹس بلاک میں قائم کیے گئے۔ مختلف امتحانی مراکز پر سینکڑوں امیدواروں نے مختلف کورسیز میں داخلہ کے حصول کے پیش نظر امتحانات میں شرکت کی۔


اس موقع پر یونورسٹی کے پی آر او نے کہا کہ یہ سارے داخلہ امتحانات اگرچہ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور ڈپلوما کورسز کےلئے لئے گئے تھے۔ تاہم اس بار ہم نے کشمیر کے علاوہ بیرون ریاستوں میں بھی امتحان مراکز کا انتظام کیا ہے۔ تاکہ مختلف ریاستوں کے طلبا کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.