امت مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد: آغا سید حسن

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 5:54 PM IST

تمام امت مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد: آغا سید حسن

سید حسن نے کہا کہ عالم انسانیت کی امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر آخر الزمان جناب محمد مصطفیٰﷺ کو تمام عالم کے لئے رحمت بنا کر معبوث فرمایا اور وہ شان رحمت حضورﷺ کی سیرت طیبہ ہے۔

ماہ ربیع الاول کا مہینہ سرکاردو عالم جناب محمد مصطفیٰ ؐ کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے۔ اس سلسلے صدر انجمن شرعی شیعان آغا سید حسن نے مسلمانوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی۔

تمام امت مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد: آغا سید حسن
سید حسن نے کہا کہ عالم انسانیت کی امن و سلامتی کے لئے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر آخر الزمان جناب محمد مصطفیٰﷺ کو تمام عالم کے لئے رحمت بنا کر معبوث فرمایا اور وہ شان رحمت حضورﷺ کی سیرت طیبہ ہے۔
سید حسن نے کہا کہ حضورﷺ کا ظہور ایک ایسے معاشرے میں ہوا جہاں انسانیت مرچکی تھی اور انسانی اخوت کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ و جدال اور کشت خون روز مرہ کا معمول بن چکا تھا۔ خواتین پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے تھے اور غیرت کے نام پر لڑکیوں کو زندہ در گور کیا جاتا تھا۔ ظلم و طاقت کے بل پر انسانوں کے حقوق غصب کئے جاتے تھے۔
پیغمبر اکرم ﷺ نے اپنے عظیم اخلاق و کردار، حق گوئی، امانت داری، خیر خواہی اور خدمت انسانیت کے جذبے سے جاہل عرب قوم کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان تمام برائیوں کا خاتمہ کیا۔
آغا حسن نے مزید کہا کہ سرکار دو عالمﷺ کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو انسانیت ساز اور ہدایت و نجات کا سر چشمہ ہے آپ کی ذات اقدس روح حیات ہے آج جب ہم عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں
یہ متبرک ایام ہم سے تقاضا کررہے ہیں کہ ہم رسول پاکﷺ کی سیرت کو نمونہ عمل بنائیں اور اپنی رو زمرہ کی زندگی کو سیرت رسولﷺ کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں ہر قسم کے حالات میں احترام انسانیت آپسی بھائی چارے اور ہر ایک کی خیر خواہی کا خیال رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وحدت اسلامی کی حفاظت کریں اور اخوت اسلامی کے ساتھ ساتھ انسانی اخوت کا بھی مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں: 'جموں و کشمیر کے تشخص کو بچانے کیلئے تمام مذاہب کے لوگ متحد ہوجائیں'

اس دوران انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعہ مسجد سرینگر، درگاہ حضرت بل میں کئی ماہ سے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے اور اہم مقامات پر نماز کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.