Cancer Scenario in Kashmir: سرطان کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں بیس فیصد کا اضافہ

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 6:14 PM IST

Updated : Feb 14, 2022, 9:27 PM IST

cancer-scenario-in-kashmir-20-percent-cancer-patients-increases-in-2021

صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ریجنل کینسر سینٹر SKIMS Cancer Center کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں کینسر کے 3840 معاملات سامنے آئے۔ وہیں 2021 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4737 جا پہنچی ہے، جس سے یہ عیاں ہے کہ 2020 کے مقابلے میں گزشتہ برس تقریباً 900 کیسز کا مزید اضافہ ہوا Cancer Scenario in Kashmir ہے۔

سرینگر: لبلبے اور گلے کے کینسر کے بعد اب پھپھڑوں اور پستان کے کینسر میں بھی اضافہ ہورہا Cancer Scenario in Kashmir ہے۔ جموں و کشمیر میں سال 2021 کے دوران سرطان کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سرطان کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں 20 فیصد کا اضافہ
صورہ میڈکل انسٹی ٹیوٹ کے ریجنل کینسر سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں کینسر کے 3840 معاملات سامنے آئے۔ لیکن 2021 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4737 جا پہنچی ہے۔ جس سے یہ عیاں ہے کہ 2020 کے مقابلے میں گزشتہ برس تقریباً 900 کیسز کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سگریٹ، تمباکو نوشی، ناقص غذا، جسمانی طور متحرک نہ رہنا اور دیگر چیزوں کی وجہ سے مردوں میں پھپھٹروں کا کینسر زیادہ دیکھا Lung Cancer in J&K جارہا ہے۔ وہیں موٹاپا، متوازن غذا میں کمی اور طرز زندگی میں بدلاؤ کے باعث خواتین میں بریسٹ کینسر عام طور پر پایا جاتا ہے۔

اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پستان کا سرطان شادی شدہ خواتین تک ہی محدود نہیں رہا ہے بلکہ یہ بیماری اب غیر شادی شدہ جواں سال خواتین میں بھی عام ہوتی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں اب پستان کا کینسر پہلے جب کہ گلے کا کینسر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔



چھاتی کے کینسر میں یہ عام تأثر پایا جاتا ہے کہ یہ بیماری عورتوں تک ہی محدو ہے جو بالکل بھی درست نہیں ہے، بلکہ چھاتی کا کینسر آدھے سے ایک فیصد مردوں میں بھی ہوتا Breast Cancer In Kashmir ہے۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ خواتین میں مردوں کے مقابلے میں چھاتی کے کینسر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ سال 2020-21 کے دوران سب سے زیادہ نئے کیسز بریسٹ کینسر کے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد پھپھڑوں کا سرطان سرِفہرست رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کینسر اس وقت ابھرتا ہے جب عام خلیات ٹیومر سیلز میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو مراحل پر مبنی عمل ہوتا ہے، جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیسے الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن، تمباکو نوشی اور دیگر استعمال کیمیائی اثرات، جینیاتی خطرے والے عوامل، تناؤ اور مخصوص وائرس یا بیکٹریا وغیرہ۔

کینسر کا امکان عمر بڑھنے کے ساتھ ڈرامائی حد تک بڑھ جاتا ہے، کیونکہ عمر بڑھنے سے مخصوص کینسر کا شکار بنانے والے عناصر سے متاثر ہونے کا امکان بھی بڑھتا ہے۔



سال 2018 میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق کشمیر وادی میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح 13.5 فیصد تھی۔ ماہرین سرطان میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی اہم وجہ لوگوں کے طرز زندگی میں آئے بدلاؤ کو مان رہے ہیں۔

Last Updated :Feb 14, 2022, 9:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.