Hospital to Be Built by Waqf Board سرینگر میں وقف بورڈ کی جانب سے کینسر ہسپتال تعمیر ہوگا، درخشاں اندرابی

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 4:34 PM IST

Hospital to be Built by Waqf Board

درخشاں اندرابی نے کہا کہ سرینگر کے عیدگاہ میں جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ اس کا سنگ بنیاد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں رکھے جانے کا امکان ہے۔ Cancer Hospital to Come Up in Eidgah

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بوڈ کی چیئر پرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ بورڈ نے سرینگر کے عیدگاہ میں کینسر ہسپتال بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدگاہ میں 70 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ Jammu and Kashmir Waqf Board واضح رہے کہ عیدگاہ علاقہ سرینگر کے شہر خاص میں 600 کنال اراضی پر محیط ہے جہاں شہر کے لوگ نماز عیدیں ادا کرتے ہیں، یہیں پر میر واعظ عمر فاروق نمازیوں کی امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ عیدگاہ کے صحن میں مزار شہداء بھی ہے۔

درخشاں اندرابی نے کہا دو سو کروڑ روپے کی لاگت سے کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جو بورڈ اور نجی سیکٹر کا مشترکہ پروجیکٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے بورڈ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی گزارش کہ ہے اور امکان ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں امت شاہ اپنے دورے کے دوران اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ Foundation Stone of Cancer Hospital

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی رہنما درخشاں اندرابی کو مرکزی حکومت نے چند ماہ قبل وقف بورڈ کا چیئرپرسن بنایا ہے اور اسکے بعد انہوں نے بورڈ میں کئی اقدامات اٹھانے کے بیانات دیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.