بھاجپا نے شیاما پرساد مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:10 PM IST

Updated : Jul 6, 2021, 10:57 PM IST

بھاجپا نے شاما پرساد مکھرجی کو خراج تحسین  پیش کیا

بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیداٸش کے موقع پر آج ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ان کی یوم پیدائش کی تقاریب منعقد کی گئی۔تقاریب میں بی جے پی کے سینیئر لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی ہیں ۔

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے پارٹی ہیڈ کوارٹر جواہر نگر میں ڈاکٹر شیاما پرساد کو ان کی جنم دن کے موقعے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں پارٹی کے سینیئر نے موصوف کی تصویر پر گلباری کی اس دوران تقریب میں جموں و کشمیر یوٹی جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر سنیل کمار بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

بھاجپا نے شاما پرساد مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا

ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے پلوامہ یونٹ نے بھی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیداٸش کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی جس میں ضلع پلوامہ کے بھاجپا یونٹ کے عہدیداران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران شیاما پرساد کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کی یاد میں ان کی تصویر پر گلباری بھی کی گئی۔

بی جے پی یونٹ پلوامہ کے صدر سجاد رینا نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی نے قومی یکجہتی، سالمیت اور جموں کشمیر کو بچانے کے لیے اپنی زندگی کو وقف کردیا تھا اور دفعہ370 اور 35 اے کو منسوخ کے لیے ایک تحریک شروع کی تھی جن بنیادوں پر ہی بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے۔

بھاجپا نے شاما پرساد مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا

وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی بی جے پی نے ڈاک بنگلہ کولگام میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے جنم دن کے موقع پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پروگرام میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر شیخ بشیر، ضلع کولگام میں پارٹی کے عہدیداران کے علاوہ ضلع سے وابستہ بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

بھاجپا نے شاما پرساد مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں:

وہیں پارٹی قیادت نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کووڈ رہنما خطوط کے چلتے ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لے اور ساتھ ہی پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دینے پر بھی بات کی گئی۔

اپ کو بتادیں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی آج ہی کے دن سنہ 1901 میں کولکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔شیاما پرساد مکھرجی بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی قیادت والی کانگریس حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں بی جے پی کا نظریہ ساز بھی مانا جاتا ہے۔ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا جموں و کشمیر کے حوالے سے ماننا تھا کہ ایک دیش میں دو ودھان، دو پردھان اور دو نشان نہیں چلے گا۔

Last Updated :Jul 6, 2021, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.