Awareness Programme: گاندربل میں ایک روزہ 'فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن' آگاہی وتربیتی پروگرام

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 5:47 PM IST

گاندربل میں ایک روزہ 'فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن' آگاہی وتربیتی پروگرام

پروگرام کی صدارت شگوفہ جلال نے کی، ٹریننگ میں ضلع کے فوڈ اور سیفٹی (Food and Safety) آفیسرز نے بھی شرکت کی تمام شرکاء نے فوڈ سیفٹی قوانین (Food safety rules) کے نفاذ کے حوالے سے محکمے کے کردار کی تعریف کی اور درخواست کی کہ اس قسم کے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں۔

گاندربل میں فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن (Food Safety Training and Certification ) کے بارے میں ایک روزہ آگاہی و تربیتی پروگرام (One Day Awareness cum Training Programme) کانفرنس ہال گاندربل میں منعقد ہوا۔ اس تربیتی پروگرام کا اہتمام فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (Food and Drug Administration)محکمہ برائے گاندربل نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 (Food Safety and Standards Act 2006)کے تحت کیا تھا۔

گاندربل میں ایک روزہ 'فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن' آگاہی وتربیتی پروگرام
بیکری، مینوفیکچرنگ، ریستوراں، پینے کے پانی سے متعلق فوڈ بزنس آپریٹرز نے مذکورہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ ٹرینرز کی جانب سے مینوفیکچرنگ اور فوڈ پروسیسنگ کے دوران اچھے مینوفیکچرنگ اور حفظان صحت (hygienic) کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔


تربیتی پروگرام کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی گاندربل مسز شگوفہ جلال نے کی۔ ٹریننگ میں ضلع کے فوڈ سیفٹی آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکاء نے فوڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کے حوالے سے محکمے کے کردار کو سراہا اور درخواست کی کہ اس قسم کے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.