ETV Bharat / city

کشتواڑ: حدبندی کا عمل پایۂ تکمیل کے قریب، جلد انتخابات ہونے کی امید

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 6:20 PM IST

کشتواڑ میں پروگرام سے خطاب کے دوران جے کے اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کارکنان سے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی پارٹی لوگوں کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

حدبندی کا عمل پایہ تکمیل کے قریب، امید ہے کہ جلد انتخابات ہوں گے
حدبندی کا عمل پایہ تکمیل کے قریب، امید ہے کہ جلد انتخابات ہوں گے

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے کشتواڑ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے کارکنان سے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی، اس پروگرام میں مقامی کارکنان نے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کشتواڑ سے بے روزگاری کو دور کرنے میں اپنی پارٹی شانہ بشانہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

حدبندی کا عمل پایہ تکمیل کے قریب، امید ہے کہ جلد انتخابات ہوں گے
الطاف بخاری نے کہا کہ 'ملازمت اور زمین کا تحفظ اور ریاستی درجہ کی بحالی ان کی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بخاری نے نیشنل کانفرنس (این سی) سمیت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنمائوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ستر برس تک جموں کشمیر میں حکومت کر کے یہاں کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا کام کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی سیاسی بے چینی کے حوالے سے این سی اور پی ڈی پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: کیلاش یاترا کے لئے بھی امرناتھ یاترا جیسے انتظامات کیے جائیں


بخاری نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ کوئی سیاسی الحاق نہیں، تاہم نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہے اس لحاظ سے ان کی پارٹی ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ یہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ملاقات کرتی رہے گی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.