militant arrested: کشتواڑ: بیس برسوں سے فرار ایک سابق عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 5:36 PM IST

بیس برسوں سے فرار ایک سابق عسکریت پسند گرفتار

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ مڑواہ انسپکٹر پرویز احمد اور ایس ڈی پی او نثار احمد خواجہ نے ایک خصوصی ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مفرور عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔

سرحدی ضلع کشتواڑ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیس برسوں سے فرار ایک سابق عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالغنی عرف معاویہ کے طور پر کی گئی ہے۔

بیس برسوں سے فرار ایک سابق عسکریت پسند گرفتار
بیس برسوں سے فرار ایک سابق عسکریت پسند گرفتار

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ مڑواہ انسپکٹر پرویز احمد اور ایس ڈی پی او مڑواہ نثار احمد خواجہ نے ایک خصوصی ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مفرور عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: سرچ آپریشن کے دوران چار پستول بر آمد

پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 42/2021 زیر دفعہ 302,364 آر پی سی 7/27IA ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ مڑواہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.