ETV Bharat / city

Injured Watchman Awarded in Motihari: جرائم پیشوں کی مخالف کرنے پر زخمی ہوئے چوکیدار کو انعام

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 7:27 AM IST

بہار کے ضلع موتیہاری ہرسدھی تھانہ علاقے کے گائے گھاٹ چوک کے نزدیک دکان کی لوٹ کی کوشش کررہے جرائم پیشہ لوگوں کی مخالفت کرنے پر زخمی ہوئے ایک چوکیدار کو مقامی ایس پی نے انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے Watchman Injured for Opposing Criminals Motihari۔

Reward to injured janitor for opposing criminals
Reward to injured janitor for opposing criminals

موتیہاری: بہار کے موتیہاری ضلع میں دیر رات جیلوری دکان میں چوری کرنے آئے ہتھیار بند جرائم پیشہ افراد کو وہاں تعینات چوکیدار نے نہ صرف روکا، بلکہ اس حادثے میں وہ شدید طریقے سے زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ہرسدھی تھانہ علاقہ کے گائے گھاٹ کا ہے Gaye Ghat Area Harsidhi E. Champaran۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش ہسپتال ملنے زخمی ہسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے چوکیدار کی بہادری کے لیے پانچ ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا Motihari SP Dr. Kumar Ashish۔

ایس پی واردات کے بارے میں پوری تفصیلی جانکاری لی، اس دوران صدر ڈی ایس پی ارون کمار گپتا بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات ہرسدھی تھانہ علاقہ کے گائے گھاٹ چوک پر اسلحہ سے لیس جرائم پیشہ افراد نے جیولری کی دکان کا شٹر توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شٹر توڑنے کے دوران وہاں تعینات دیہی چوکیدار شیو کمار بھگت کی نیند کھل گئی۔ چوکیدار نے لٹیروں کو دیکھ کر شور مچانا شروع کیا، جس پر ان لوگوں نے پسٹل سے چوکیدار کے سر پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

مزید پڑھیں:

چوکیدار کی آواز سن کر مقامی لوگ جمع ہوگئے، جسے دیکھ کر بدمعاشوں نے عام لوگوں پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران ایک گولی مقامی شخص رام نریش سنگھ کے پیر پر لگی اور وہ زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.