Food Poisoning Case in Muzaffarnagar: مظفر نگر میں فوڈ پائزنگ سے متعدد بیمار

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 5:28 PM IST

Food Poisoning Case in Muzaffarnagar

منگل کے روز مظفرنگر ضلع میں مہاشیو راتری کے موقع پر ورت رکھنے والے درجنوں افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، جنہیں ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے Many Victims of Food Poisoning Muzaffarnagar۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں فوڈ پوائزننگ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کے کی دیر رات جب مہاشیو راتری کا تیوہار پورے ملک میں عقیدت مند کے ذریعے ورت( فاسٹ) رکھ کر اس تہوار کو منایا جارہا تھا۔

ویڈیو دیکھیے۔

مظفر نگر میں ڈیڑھ درجن سے زائد لوگ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے حالت بگڑنے پر سبھی مریضوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی مریض ابھی زیر علاج ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ مہاشیو راتری کا ورت فاسٹ رکھنے کے بعد دیر رات جب انہوں نے کٹو کے آٹے کی پکوڑیاں اور پوریاں کھائیں تو ان کو لوز موشن اور اور ورٹیگو کی شکایت آنے لگی، حالت بگڑنے پر سبھی کو ضلع اسپتال ایڈمٹ کرایا گیا ہے Many victims of food poisoning in Muzaffarnagar۔

دراصل پورا معاملہ ضلع مظفرنگر کا ہے جب منگل کی دیر رات مہاشیو راتری کے تہوار کے موقع پر ورت فاسٹ رکھنے والے عقیدت مندوں نے دیر رات ورت کھولنے کے لئے کٹو کے آٹے کی پکوڑی اور کھجوریں کھا کر ورت فاسٹ کھولا تو کچھ دیر بعد سبھی عقیدت مند لوگوں کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہونے لگی۔

حالت زیادہ خراب ہونے پر سبھی مریضوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ذریعے علاج کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال کے سی ایم ایس راکیش کمار نے بتایا کہ منگل کے روز دیر رات ایک درجن سے زائد مریض فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے تھے۔ جنہیں ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ یہ سبھی مریض مختلف تھانہ علاقے کے رہائشی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور مرد ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں سے کچھ مریض سرکاری ہسپتال سے پرائیویٹ اسپتال میں بھی داخل ہوئے ہیں۔

فوڈ آفیسر اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں کی اتنے لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار کیسے ہوئے؟

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.