ETV Bharat / city

Contingent Paid Employees Protest: ہندواڑہ میں کم اجرتوں پرکام کرنے والے ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 9:26 PM IST

محکمہ ایجوکیشن میں کم اجرت پر کام کرنے والے کنجنٹ پیڈ کک ملازمین نے کہا کہ ہم لوگ عرصہ دراز سے اپنی اجرتوں اور بقیہ اجرتوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم لوگ مستقل بھوک ہڑتال کریں گے۔ Contingent Paid Employees Protest

کم اجرتوں پرکام کرنے والے ملازم کا احتجاج
کم اجرتوں پرکام کرنے والے ملازم کا احتجاج

محکمہ ایجوکیشن میں کم اجرتوں پر کام کرنے والے کنجنٹ پیڈ کک امپلائز نے آج چلڈرن پارک ہندواڑہ میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا اور "گورنر انتظامیہ ہوش میں آؤ" "ہماری مانگیں پوری کرو" کے نعرے بلند کیے۔ Contingent Paid Employees Protest

کم اجرتوں پرکام کرنے والے ملازم کا احتجاج

انہوں نے کہا ہم لوگ عرصہ دراز سے اپنی اجرتوں اوربقیہ اجرتوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ گورنر انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلی عہدیداران سے مانگ کررہے ہیں کہ ہماری اجرتوں میں اضافہ کیا جائے، لیکن بس ہر سال ہر بار انہیں یقین دہانی کروا کر ان سے کام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہم لوگ صبح 9 بجے سے چار بجےتک اپنے فرائض انجام دیتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ نا انصافی کیوں کی جارہی ہے۔

احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے کہا ہم کافی کم اجرت پر اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں، ہم لوگ آج اس امید کے ساتھ جمع ہوئے ہیں کہ سرکار اس سال ہمارے جائز مطالبات کو پورا کرے گی۔

محکمہ کنٹجنٹ پیڈ ایمپلائز کک یونین کے اسٹیٹ پریذڈنٹ عبدالغنی ملک نے گونر انتظامیہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات کو پورا جائے اور ان کی ملازمت مستقل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 20 مارچ تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.