ETV Bharat / city

Kulgam Youth Dies in Saudi Arabia: حرکت قلب بند ہونے سے کشمیری انجینئر کا سعودی عرب میں انتقال

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 8:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے انجینئر سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوا Kulgam Youth Dies in Saudi Arabia ہے۔ مقتول کے اہل خانہ نے مرکزی حکومت و ایل جی انتظامیہ سے ان کی جسد خاکی کو آیئر لفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

kulgam-youth-dies-in-saudi-arabia-family-seeks-airlifting-of-mortal-remains
حرکت قلب بند ہونے سے کشمیری انجینئر کا سعودی عرب میں انتقال

کولگام :سعودی عرب میں کام کرنے والے یاری پورہ کولگام کے ایک انجینئر کو اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے۔Kulgam Youth Dies in Saudi Arabia تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ریاض شہر میں الیمامہ کمپنی میں گزشتہ دو برسوں سے کام کرنے والے کشمیری انجینئر متسکین احمد پنڈت کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔

حرکت قلب بند ہونے سے کشمیری انجینئر کا سعودی عرب میں انتقال

جوں ہی یہ خبر ان کے علاقے کو پہنچ گئی تو پورے علقے میں صرف ماتم بچھ گیا۔وہیں مقتول کے اہل خانہ نے مرکزی حکومت و ایل جی انتظامیہ سے ان کی جسد خاکی کو ائیر لفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا "وزارت خارجہ سے درخواست ہے کہ وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطہ کریں اور کولگام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کشمیری انجینئر مستکین احمد پنڈت کی میت کی واپسی میں تیزی سے مدد کریں، جو کل سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.