ETV Bharat / city

Ghulam Nabi Azad Railly Preparations: جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلی کی تیاریاں شروع

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 4:02 PM IST

کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد غلام نبی آزاد چار ستمبر کو جموں پہنچیں گے جہاں وہ عوام سے سے خطاب کریں گے۔ Preparations for Ghulam Nabi Azad railly in Jammu

جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلی کی تیاریاں شروع
جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلی کی تیاریاں شروع

جموں: غلام نبی آزاد کانگریس سے علیحدگی کے بعد چار ستمبر کو جموں پہنچیں گے جہاں ان کے حامیوں کی جانب سے زوردار استقبال کیا جائے گا۔ اس دوران ایک ریلی بھی نکالی جائے گی جس کی تیاری فارمس سینک کالونی میں کی جارہی ہے۔ Preparations for Ghulam Nabi Azad railly in Jammu

ویڈیو

اس حوالے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کے قریبی اور سابق کانگریس لیڈر جے سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 4 ستمبر کو غلام نبی آزاد جموں آرہے ہیں جس کے لئے تیاریاں زوروں شور سے جاری ہے۔ جموں کشمیر کی عوام غلام صاحب کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق غلام نبی آزاد کے استعفی کے بعد سے کانگریس پارٹی کی جموں وکشمیر یونٹ میں بڑی ٹوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ غلام نبی آزاد کی حمایت میں ریاستی کانگریس کے 60 لیڈران نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، سابق وزیر عبدالمجید وانی، سابق وزیر چودھری گارو رام، سابق وزیر منوہر لال شرما، سابق رکن اسمبلی بلوان سنگھ، سابق ڈپٹی اسپیکر غلام حیدر علی اور نوجوان لیڈر نریندر شرما شامل ہیں۔ Ghulam Nabi Azad railly in Jammu

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ غلام نبی آزاد اب اپنی نئی پارٹی بنائیں گے اور جموں وکشمیر کی سیاست میں سرگرم کردار نبھائیں گے۔ حالانکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے رواں ماہ 16 اگست کو جموں وکشمیر پردیش کیمپین کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا تھا، لیکن غلام نبی آزاد نے اپنی تقرری کے دو گھنٹے بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ میری تنزلی (ڈیموشن) ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.