PHE Workers Protest جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:11 PM IST

جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا

جموں کے کمپنی باغ علاقے میں پی ایچ ای ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے نوکریوں کو مستقل کرنے کی مانگ کو لے کرا حتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔ PHE Workers protest in Jammu

جموں: جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور سرکار کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد ان کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر پوری یوٹی میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز جموں کے کمپنی باغ علاقے میں پی ایچ ای ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے نوکریوں کو مستقل کرنے کی مانگ کو لے کرا حتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔ PHE Workers protest in Jammu

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے بتایا کہ 22جون 2022کو احتجاج شروع کیا اور اس وقت سرکار کو الٹی میٹیم دیا تھا کہ 31جولائی سے قبل سبھی مانگوں کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ اب سرکار کو دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے لہذا اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے جموں میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔ مظاہرین نے بتایا کہ سرکار ان کی دیریانہ مانگ کو پرا کرنے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے لہذا اب بڑے پیمانے پر احتجاج شفروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیلی ویجر یونین نے پہلے ہی آندھولن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر آج عملدرآمد ہوا۔

اُن کے مطابق جب تک سرکار اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کرتی یوٹی میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اُن کے مطابق سڑکوں کے ساتھ ساتھ اب ریلوے لائنوں پر بھی پی ایچ ای ملازمین دھرنا دیں گے۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ پچھلے تیس سالوں سے نوکریوں کی مستقلی کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن آج تک ان کی مانگ کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوکریوں کو مستقل نہ کرنے کے باعث وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.