جموں بند کال کی حمایت میں پی ڈی پی کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:49 PM IST

jammu bandhcal

پی ڈی پی رہنما سرجیت کور کے مطابق جموں خطہ میں 100 رلائنس آوٹ لٹ کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جس کے بعد چھوٹے دکاندار متاثر ہوں گے۔

جموں میں مختلف تجارتی تنظیموں نے شہر میں 'رلائنس ریٹیل اسٹورز' کھولنے کے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22 ستمبر کو 'جموں بند' کی کال دی تھی، جس کی حمایت میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں کے باہر احتجاج کیا۔

جموں بند کال

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی خواتین یونٹ کی نائب صدر سرجیت کور نے احتجاج کے دوران ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جموں خطہ میں 100 رلائنس آوٹ لٹ کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جس کے بعد چھوٹے دکاندار متاثر ہوں گے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا جبکہ حکومت نے ترقی کے نام پر لوگوں کو برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔ لہذا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور آج ہم نے جموں بند کال کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی نے دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے ہی کہا تھا کہ اب جموں و کشمیر میں ترقی نہیں ہوگی بلکہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری بڑھے گی۔ پی ڈی پی جموں میں رلائنس اسٹورز کھولنے کے خلاف ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں رلائنس اسٹورز کے کھلنے سے 20 ہزار چھوٹے دکاندار بے روزگار ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں خطے میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف تاجروں کا احتجاج

واضح رہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے صدر ارون گپتا نے ہفتے کو یہاں قریب دو درجن چھوٹی بڑی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں 22 ستمبر کو جموں بند کی کال دی تھی اور آج انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دفتر جموں کے باہر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رلائنس اسٹورز کا کھلنا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ رلائنس اور مقامی انتظامیہ کو سمجھانا چاہیے کہ وہ ایک ہزار لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور بیس ہزار لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رلائنس اسٹورز میں کام کرنے والے تقریباً 70 فیصد لوگ باہر سے آئیں گے۔ چھوٹی چھوٹی دکانیں چلانے والے 20 ہزار لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.