ETV Bharat / city

Unprovoked Firing in Arnia Sector ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 12:04 PM IST

Updated : Sep 6, 2022, 2:45 PM IST

ارنیا سیکٹر میں پاکستان رینجرز کی بلااشتعال فائرنگ کا بی ایس ایف جموں نے معقول جواب دیا۔ Pak Ranger's Unprovoked Firing in Arnia Sector

Border Security Force
ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ

جموں: آج صبح بی ایس ایف جموں کے دستوں نے ارنیا سیکٹر میں بی ایس ایف پٹرولنگ پارٹی پر پاک رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس واقعہ میں بی ایس ایف کے دستوں کو کوئی نقصان/زخمی نہیں ہوا۔ Firing in Arnia Sector by Pakistan Rangers

ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ

ایک اہلکار نے بتایا کہ 'پاکستانی رینجرں نے منگل کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور بارڈر سیکورٹی فورس BSF کے دستوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرز کی فائرنگ کا مناسب جواب دیا۔ Pakistani Rangers Violated Ceasefire

  • Today morning the alert BSF Jammu troops gave a befitting reply to the unprovoked firing by Pakistan rangers on BSF patroling party in Arnia Sector. No loss/ Injury to BSF troops: PRO BSF Jammu

    — ANI (@ANI) September 6, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس پی ایس سندھو نے کہا کہ 'آج صبح الرٹ بی ایس ایف جموں کے دستوں نے بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر پاکستانی رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت اور پاکستان نے فروری 2020 میں جموں و کشمیر میں سرحدوں پر جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ چند خلاف ورزیوں کو چھوڑ کر، یہ معاہدہ سرحدی باشندوں اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے ہے جنہوں نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کاشتکاری کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہے۔

Last Updated : Sep 6, 2022, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.